کشمیری کسی صورت تحریک کی پشتیبانی سے دستبردار نہیں ہو سکتے،عبدالرشیدترابی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہو رہی ہے انسانوں کو گاجر مولی کی کاٹا جارہا ہے مساجد پر قفل لگائے گئے ہیں قائدین حریت کو عید اور جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد یہ تحریک کشمیریوں کی داخلی تحریک بن کر ابھری اور ساری دنیا کی توجہ حاصل کی اس ماحول کو متاثر کرنے کے لیے ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ یکطرفہ طور پر شروع کررکھی ہے آزاد کشمیر کے 11سب ڈویژنز فائرنگ اور شیلنگ کی ذد میں سویلین کو شہید کیا جا رہا ہے ان کے مال واسباب کو نشانہ بنایا جارہا ہے ہندوستان کی فوج کا ہدف ہے کہ وہاں کے عوام خوفزدہ ہو کر کشمیر کی تحریک کی پشتیبانی سے پیچھے ہٹیں مگراللہ کے فضل وکرم سے وہاں کے عوام ڈٹے ہوئے ہیں وہ کسی صورت تحریک کی پشتیبانی سے دستبردار نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ برما میں جو بدترین ریاستی دہشت گردی ہو رہی ہے جسے بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ریاستی دہشت گردی قرار دے رہے ہیں لاکھوں لوگ متاثر ہیں ،فوج ،پولیس کے ساتھ وہاں کے سویلین بدھ مسلح کر کے لوگوں کو انخلا کیا جا رہا ہے جس طرح کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہو رہی ہے اسی طرح برما میں بھی ہو رہا ہے اس کے پیچھے نریندر مودی کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمان جو ہجرت کر کے بنگلہ دیش یا ہندوستان جاسکتے ہیں ہندوستان نے اپنی سرحدین ان کے لیے بند کر دی ہیں اور جو برمی مسلمان پہلے سے ہندوستان میں رہائش پذیر ہیں ان کو نکالنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 12سال زلزلہ کو ہو گے جتنی بڑی تباہی ہوئی تھی اتنا ہی جلد بحالی کا عمل مکمل ہوا لوگوں نے اپنی سطح پر اور این جی اوز یہاں کی کمیونٹی ،ساری دنیا کی حکومتوں اور اداروں نے اپنا کردار ادا کیا جس سے انفراسٹرکچر بحال ہوا جس پر کشمیری شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ ابھی بھی سینکڑوں سکول اور سرکاری دفاتر زیر تعمیر ہیں اداروں کی تعمیر کے لیے وسائل کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان اداروں کو بجٹ میں شامل کیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved