پاکستان میں دیانتدار اور با صلاحت لوگوں کی کمی نہیں،مشتاق شاہ
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برمنگھم کے چیئرمین سید مشتاق شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دیانتدار اور با صلاحت لوگوں کی کمی نہیں ہے میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو چھوڑ کر سیاسی جماعتوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو کرپشن سے پاک ہیں سیاست اور معیشت پر جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار مسلط ہیں جنہوں نے گلو بٹ جیسے کارکن تیار کر رکھے ہیں پیسہ اور غنڈہ گردی نے سیاست کو گندہ کیا ہے اسے صاف کرنے کی ضرورت ہے جمہوریت کے فروغ کے لیے عوام کے اندر تعلیم اور شعور لوگوں کے اندر پولیس گردی اور خوف کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج، عدلیہ ور میڈیا مل کر کرپٹ لوگوں سے قوم کو نجات دلا سکتے ہیں اس میں پیش رفت ہورہی ہے ستر سال سے پھیلی ہوئی گندگی کو ایک دن میں صاف نہیں کیا جاسکتا قانون کی بالادستی رہی تو تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان میں انصاف کے دروازے کھل جائیں گے جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا اس میں امن قائم نہیں ہوسکتا پاکستان میں بُرائی کو ہمیشہ تحفظ دیا گیا ۔ مشتاق شاہ نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے پارلیمانی الیکشن سے پہلے احتساب کے عمل کو مکمل کرنا ہوگا ملک کا اصل مسلہ کرپشن ہے جمہوریت دولت کے رحم و کرم پر ہے جن لوگوں کے نام سامنے آچکے ہیں ان کو کیفکردار تک پہنچایا جائے اور احتساب جس طرح بڑے لوگوں سے شروع کیا گیا ہے اسے جارہی رکھا جائے با اثر لوگوں کو سزائیں ملیں گی تو عام آدمی خود ہی ڈر جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved