بارسلونا،ظفراعوان اورطاہرعدیل کے اعزازمیں محفل مشاعرہ
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

بارسلونا،سپین (رپورٹ:کرن خان )ادبی و ثقافتی تنظیم قلم قافلہ سپین اور ریڈیو پاکسلونا کے زیراہتمام ڈنمارک سے آئے شعرا ظفر اعوان اور طاہر عدیل طاہر کے اعزاز میں محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ جسکی صدارت معروف شاعرافضال بیدار نے کی۔محفل کا آغازقاری عبدالرحمن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،صوفی گلوکار قدیر احمد خان نے بلھے شاہ کا کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری قلم قافلہ سپین حافظ احمد نے سرانجام دئیے۔ ڈائریکٹر دیا ٹی وی و ماہر اقتصادیات، ڈاکٹر انعام حسین نے قلم قافلہ سپین اور ریڈیو پاکسلونا کی ادبی و ثقافتی سر گرمیوں اور اردو زبان کے فروغ کیلئے کاوشوں کے حوالے سے مقالہ پیش کیا،محفل مشاعرہ میں صدر محفل افضال احمد بیدار۔صدر قلم قافلہ سپین ارشد نذیر ساحل ۔ڈاکٹر عرفان مجید سائر ۔ارشد اعوان ۔زاہد خان خیبر۔فیاض ملک ۔ فاروق شائق سانگو ، پروفیسر آفتاب شیخ نے کلام پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ڈائریکٹر ریڈیو پاکسلونا راجہ شفیق کیانی نے تمام حاضرین کا شکر یہ ادا کیا۔ محفل مشاعرہ میں محمد آفتاب اشرف۔چوہدری محمد امجد آف تھلہ کلاں۔حافظ عبدالرزاق صادق ۔ خالد شہباز چوہان ، ذوالفقار علی ، رضوان احسن ، مرزا ندیم بیگ ۔حق نواز چوہدری ، مرزا اسلم بیگ۔نقاش جاوید۔چوہدری عنصر .عمران اشرف ۔وقاص اکرم سمیت بہت سے باذوق احباب نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved