برلن ملین مارچ سے مسئلہ کشمیرکوتقویت ملے گی،تحریک انصاف بریڈفورڈ
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(نمائندہ خصوصی) جرمنی کے شہر برلن میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر 27 اکتوبر کو ہونے والے ملین مارچ سے مسئلہ کشمیر کو مزید تقویت ملے گی۔ پاکستانی کشمیری کمیونٹی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں برلن ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ تاکہ بھارت کا جابرانہ اور ظالمانہ کردار اقوام عالم کے سامنے مزید پیش کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر بریڈ فورڈ برانچ کے صدر چوہدری شیراز احمد جنگیاں کوٹلہ اور لیڈز برانچ کے صدر چوہدری عدنان صابر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں اور انہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر فلش پوائنٹ بنادیا ہے۔ اور ہم ان کی اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ اور بھرپور تعاون کرینگے۔ اور کمیونٹی برلن میں ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کرکے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھ مزید مضبوط کرے۔ چوہدری شیراز احمد اور چوہدری عدنان صابر نے کہا کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کرے لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے جس کی سزا ان کو ضرور ملے گی۔ اور پاکستان سے بہت جلد مسلم لیگ ن اور ان کا کرپٹ ٹولہ انجام کو پہنچنے والے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved