حسینیت ایک جذبہ عمل اور قوت محر کہ کا نام ہے،علامہ محمدعدیل
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

آئر لینڈ ،ڈ بلن (پ ر )منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں شہادتِ امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی کانفرنس کاآغاز محی الدین نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا نعتِ رسولِ مقبول اور منقبت پیش کرنے والوں میں سید ذیشان شاہ۔علی بٹ قادری۔رضوان احمد طور۔ڈاکٹر گلزار احمداور وسیم بٹ شامل تھے جب کہ نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکریٹری محی الدین نے ادا کیے منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر وسیم بٹ اور فنانس سیکرٹری حافظ محمد سعید نے منہاج القرآن کے دعوتی۔تبلیغی۔اخلاقی وروحانی۔فکری و اجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرامز پر خصوصی روشنی ڈالی امیر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ علامہ محمد عدیل نے فلسفہ شہادتِ امام حسین پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت کسی رسم و رواج کی تقلید کا نام نہیں بلکہ حسینیت تو ایک جذبہ عمل اور قوت محر کہ کا نام ہے جو باطل کے طوفانوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر رواں دواں رہتی ہے اس قوت کے سامنے ہر قوت ہیچ ہے اس کی راہ میں حائل ہر طاقت کا مقدر ذلت آمیز شکست کے سوا کچھ نہیں ہوتا انہوں نے یہ بھی کہا کہ امام حسین سے محبت کرنے والو اب وقت آن پہنچا ہے کہ حسینیت کے کردار کو اپنے قول و فعل میں زندہ کرو ہر دور کے یزیدیوں کو پہچانو یزیدیت تمہیں توڑنے اور تمہارے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے جب کہ حسینیت تمہیں جوڑنے کے لیے ہے۔اس کانفرنس میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں آئرلینڈ کے معروف قانون دان سولیسٹر چوہدری عمران خورشیدہ پی ٹی آئی آئرلینڈ کے صدر اور جنرل سیکرٹری امتیاز خان۔خالد خان اور میڈیا سیکرٹری محمد عارف۔کارلوسے محمد یوسف۔سید قاسم شاہ۔محمد اسماعیل۔محمد عامر۔سید محسن رضا۔سید توصیف شاہ پیر غلام دستگیر ۔محمد زوہیب بٹ قادری اور دیگر احباب شامل تھے اس کانفرنس کے انتظام و انصرام میں جن احباب کا خصوصی کا تعاون رہا ان میں رضوان احمد طور۔ڈاکٹر مدثر۔ڈاکٹر گلزار احمد۔محمد عارف۔حافظ محمد سعید بھٹی۔مہر سرفراز۔سید ذیشان شاہ۔محی الدین شامل تھے کانفرنس کے آخر میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور علامہ محمد عدیل نے خصوصی دعا کرائی اور حسینی لنگر سے حاضرین کی تواضع کی گئی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved