پاکستان کواس وقت قائداعظم جیسے حکمرانوںکی ضرورت ہے،میاں اخترحیات
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) پاکستان کو اس وقت قائد اعظم محمد علی جناح جیسے حکمران کی ضرورت ہے جو صرف ملک و قوم کے لئے سوچے اور تمام اداروں کی زبوں حالی کو بلاتفریق اہلیت و قابلیت کی بناء پر صاف ستھرے ایماندار، دیانتداراور محب الوطن لوگوں کو تعینات کرکے مادر وطن کو صحیح معنوں میں اسلامی و فلاحی ریاست بنائے جہاں قانون کی بالادستی ہو، انصاف غریب و امیر کے لئے برابر ہو، تعلیم کے نظام میں ایک نصاب ہو اور عوام کی خدمت کا جذبہ ہو ایسے میں اس وقت ہمارے قائد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شخصیت ہی ہے جنکا ماضی اور حال اقربا پروری، لوٹ مار سے پاک و صاف ہے۔ عزت اور دولت کے پجاری نہیں ہیں۔ عزت، دولت شہرت کی بلندیوں کو وہ پہلے ہی چھو چکے ہیں وہ صرف پاکستان کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کے جذبہ کو عملی جامہ پہنانے کا مصمم ارادہ کئے ہوئے۔ شکست تسلیم کرنا انکی ڈکشنری میں نہیں ہے بلکہ ناکامیوں سے سبق سیکھ کر ایک نئے جوش و جذبہ سے کامیابی کے لئے آگے سے سخت محنت کرنا ان میں رچ بس گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب میاں اختر حیات کلیاں شاہ حسین نے مانچسٹر کی کاروباری شخصیات چوہدری بلال گجر اور آصف بت کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں انکے اعزاز میں رکھے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ بھر میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی سے بے حد متاثر ہیں اسی ماڈل کا جائزہ لیکر وہ اسے اپنے حلقہ انتخاب میں یونین کونسل سطح پر اپنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ ملکی معیشت میں آپ لوگوں کو زرمبادلہ ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اگر رک جائے تو ملک دیوالیہ ہوجائے۔ اس موقع پر عمران خان کے رفیق خاص صاحبزادہ جہانگیر خان نے کہا ذوالفقار علی بھٹو کی طرح روٹی، کپڑا، مکان جیسا نعرہ عمران خان کو پاکستان کی عوام کو دینا چاہئے ملک کی سلامتی اور کرپٹ مافیا سے نجات اور اداروں کو صحیھ سمت پر لانے کے لئے پاکستان میں اس وقت اور کوئی بہتر لیڈر نہیں ہے۔ میزبانوں نے مہمان گرامی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ، چوہدری ولایت خان، چوہدری آفتاب کسانہ، منور خان نیازی، چوہدری انیل مسرت، چوہدری عمر ریاض، رانا عبدالستار ایڈووکیٹ، چوہدری مسرت علی ودیگر احباب نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved