ملک میں متعین بعض امریکی قونصل خانے جاسوسوں کے گڑھ ہیں، ترک صدر کا انکشاف
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ (آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردگان نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی میں متعین بعض امریکی قونصل خانوں میں جاسوس موجود ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا کہنا ہے کہ گولن تنظیم کے جاسوس امریکی قونصل خانوں میں فتح اللہ گولن کی خدمت پر مامور ہیں اس سے مشابہہ جاسوس امریکہ میں بھی ہیں جو پل پل کی خبر کانگریس کو دیتے ہیں۔ صدر اردگان نے بتایا کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے

جس میں انہوں نے اس بحران کے حل کیلیے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جس کے جواب کے ہم منتظر ہیں۔ روس سے خریدے جانے والے ایس 400 دفاعی نظام کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ان میزائلوں کی مشترکہ تیاری کا مرحلہ بھی زیر غور ہے جس پر انشااللہ جلد ہی عمل ہوگا۔ روسی صدر پوٹین سے اس کے بعد ہم ایس 500 دفاعی نظام کے حصول کیلیے بھی بات چیت کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved