فضل الرحمن کوہمیشہ مشکل حالات میں مجلس عمل یادآتی ہے،مفتی فضل احمد
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل ا لرحمان جب بھی مشکل حالات میں ہوتے ہیں تو انہیں مجلس عمل یاد آتی ہے میاں نواز شریف کی نا اہلی پر ان کی مکمل حمائت کرنے اور ختم نبوتۖ بل کی ترمیم کے دوران قومی اسمبلی سے غائب ہونے پر ان کے خلاف ان کی جماعت کے اندر شدید ردعمل پایا جاتا ہے لوگ چھوڑ رہے ہیں اس صورت حال کے پیش نظر وہ کافی پریشان ہیں اور مجلس عمل کو بحال کر کے اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے متحرک ہیں دینی جماعتوں کے رہنمائوں کو اس موقع پر سوچ سمجھ کر کوئی فیصلہ کرنا چاہے اس میں جماعت اسلامی ایک بڑی جماعت ہے وہ ماضی کے تجربات کو مد نظر رکھ کر کوئی فیصلہ کریں۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ مجلس عمل کے توڑنے کے ذمہ دار بھی مولانا فضل ا لرحمان ہیں انہوں نے پرویز مشرف کے دور میں جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیے بغیر ایسے فیصلے کیے کہ جس سے یہ اتحاد ختم ہو گیا ان پر جب بھی دبائو آتا ہے وہ مجلس عمل کی بحالی کے لیے سرگرم ہوجاتے ہیں اب میاں نواز شریف کی کرپشن کی جس طرح کھلے عام حمائت کر رہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بیک وقت کوئی نئی حکمت عملی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں وہ میاں نواز کو بھی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں اور آصف علی زرداری کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ مفتی فضل احمد نے کہا ہے مجلس عمل کے اتحاد پر عوام نے بڑا اعتماد کیا تھا ایک صوبے میں مکمل اقتدار اور بلوچستان کی حکومت میں بھی بڑا کردار تھا اور قومی اسمبلی میں بھی ایک بڑی تعداد تھی مگر مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں کی وجہ سے اتحاد قائم نہ رہا 2013 کے الیکشن میں الگ الگ لڑنے سے دینی جماعتوں کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی اتحاد کی سیاست کی بجائے اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی راستہ نکل سکتا ہے تو اس پر غور کیا جائے اس سے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں پھر کوئی کولیشن حکومت قائم ہوجائے جیسے اس وقت کے،پی،کے میں ہے ۔دینی جماعتوں کو نواز شریف اور آصف زرداری کے چنگل سے نکلنا ہوگا انہیں اب سہارا نہ دیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved