لندن میں باپ کا بنایا کیک کھانے سے بیٹی ہلاک
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(آئی این پی )برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں والد کے بنائے گئے کیک کا ٹکڑا کھانے سے بیٹی ہلاک ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں رہائش پذیر بھارتی فیملی کے گھر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، بھارتی نژاد شہری ونود نے گھر میں کیک بنایا، کیک بنانے کے دوران ونود کی 9 سالہ بیٹی نینیکا نے کیک میں بلیک بیری بھی ڈالنے کے لیے کہا اور جیسے ہی نینیکا نے کیک کھایا وہ فورا ہی زمین پر گر گئی اور نیلی پڑگئی۔ واقعہ کے بعد نینیکا کے

والد نے اس کو فورا گھر میں موجود طبی امداد دی اور اسپتال منتقل کیا لیکن نینیکا جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کے مطابق نینیکا کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔نینیکا کیوالدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو دودھ کی مصنوعات سے الرجی تھی جب کہ نینیکا نے کبھی پھل بھی نہیں کھائے تھے، نینیکا کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت ان کے لیے انتہائی گہرا صدمہ اور ڈرانا خواب ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved