مارک فیلڈکاپہلی باراسلام آبادکادورہ،قومی اسمبلی اورسینٹ بھی گئے
  8  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن( ا وصا ف نیوز )ایشیا اور پیسفک کے وزیر مارک فیلڈ نے پہلی بار اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ساتھ ان کی ملاقات میں مشترکہ عالمی مفادات، پاکستان کے علاقائی تعلقات اور برطانیہ پاکستان تعاون پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے بعد مارک فیلڈ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دورے کئے۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے بھی ملاقاتیں کیں جہاں انہوں نے پارلیمانی استعداد میں بہتری اور تعان کی حوصلہ افزائی کے لئے برطانیہ کی مدد سے ہونے والی سرگرمیوں پر تبادلہ خیالات کیا۔ برطانوی وزیر نے برطانیہ اور وسیع تر دولت مشترکہ میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد ہونے والی سالانہ تقریبات سے قبل راولپنڈی میں جنگ دولت مشترکہ قبرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیوننگ کی ایک تقریب میں بھی اظہار خیال کیا جو مکمل فنڈنگ پر مبنی چیوننگ سکالرشپ پر دنیا کی بعض بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم کے سلسلے میں برطانیہ میں گزشتہ سال گزارنے کے بعد واپس آنے والے سکالرز کے خیرمقدم کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ ایشیا اور پیسفک کے وزیر مارک فیلڈ نے اس موقع پر اپنے دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سے میری ثمرآور ملاقات کی جس میں ہم نے آئندہ سال دولت مشترکہ کے اہم سربراہ اجلاس اور جنوبی ایشیا میں پاکستان کے وسیع تر کردار پر تبادلہ خیالات کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کو دیکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا اور ان سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملا جو برطانیہ پاکستان کی پارلیمانوں کے ساتھ مل کر استعداد میں بہتری، برطانیہ اور پاکستان کے ارکان پارلیمان کے درمیان روابط پیدا کرنے اور پاکستان کے پارلیمانی نظاموں کو مستحکم بنانے میں معاونت کے سلسلے میں کر رہا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved