ماسکو،روس کے شیویلوچ آتش فشاں پیاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ماسکو (آئی این پی)روس کے شیویلوچ آتش فشاں پیاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے شہر کام چتکا کے شیویلوچ آتش فشاں پیاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے ۔آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے نکلنے والے راکھ کے بادل 8 ہزار میٹر بلندی تک پہنچ گئے ہیں ۔راکھ کے بادل الاسکا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ راون الاسکا ہوائی کمپنی کے ترجمان ویلیم والش نے کہا ہے کہ کوٹ زیبرو اور ڈیڈ ہارس کے لیے

متعدد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔آتش فشاں پہاڑ شیویلوچ علاقے سے 2172 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے ۔حکام نے بتایا ہے کہ 6100 میٹر بلندی تک پہنچنے والے راکھ کے بادل پروازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved