مسئلہ کشمیرکاحل برصغیر کے عوام کی خوشحالی کا ضامن ہے، لبریشن فرنٹ
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

سلاؤ۔ یوکے ( پ ر ) مسئلہ کشمیر خطہ جنوبی ایشیاء میں ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ اس کا حل برصغیر کے عوام کی خوشحالی کا ضامن ہے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کا اعلامیہ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے زون JKLF UK Zone کی ورکنگ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کا مشترکہ ا جلا س چالوے سلاؤ میں منعقد ہوا۔ جس میں برطانیہ بھر سے عہدیداران اور ممبران شریک ہوئے جبکہ سلاؤ برانچ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔ اجلاس کے مہمان خصوصی سعودی عرب سے آئے ہوئے تنظیم کے مرکزی راہنماء و مرکزی سیکرٹری مالیات جے کے ایل ایف خواجہ منظور احمد چشتی تھے۔ مشترکہ وورکنگ اجلاس کی صدارت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر صابر گل نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض زونل جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی نے کی۔ باقاعدہ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ حاجی راسب کشمیری آف پیٹر براہ نے یہ سعادت حاصل کی۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور تنظیمی امور سمیت موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں سیر حاصل بحث ہوئی اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی خواجہ منظور احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سکیورٹی فورسیز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ مسئلہ کشمیر کے حل سے مستقل اور پائیدار امن قائم ہو گا جبکہ برصغیر کے عوام کی خوشحالی کا ضامن بھی ہو گا۔ اور انہوں نے فرنٹ کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان نے سفارتی امور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سفارتی شعبہ فعال ہے اور تحریک آزادیٔ کشمیر کیلئے سفارتی سطح پر مزید متحریک اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔ صدر جے کے ایل ایف برطانیہ سردار صابر گل نے کہا کہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو وہاں جانے اور کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ سنیئر نائب صدر JKLF برطانیہ زون مشتاق ملک نے اپنے خطاب میں سیز فائر لائن نام نہاد LOC کے دونوں طرف کراس فائرنگ سے کشمیریوں کے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور محکوم اور نہتے کشمیریوں پر فائرنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔سید تحسین گیلانی جنرل سیکرٹری جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون نے کہا کہ آر پار کشمیریوں کی آسانی کیلئے سفری دستاویزات پاسپورٹ ویزا کے بغیر اسٹیٹ سبجیکٹ ( ڈومیسائل ) پر ایک دوسرے سے ملنے کی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔ سابقہ صدور جے کے ایل ایف برطانیہ زون ملک لطیف، خان فاروق خان اور محمود حسین نے مشترکہ طور پر پرزور مطالبہ کیا کہ چیئرمین JKLF یاسین ملک کو بیرون ملک سفر کرنے کی آزادانہ اجازت ہونی چاہیے اور انہیں اپنی فیملی سے ملنے کے لئے تمام تر سفری دستاویزات مہیا کی جائیں۔ راسب کشمیری نائب صدر جے کے ایل ایف اور ابرار نثار اور احسان انصاری نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ بابائے قوم شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کی برسی 11 فروری کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اور لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ معصوم انصاری، ممتاز مرزا اور لیاقت لون نے اپنے خطابات میں زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ایک ہی سیٹ اِپ بنایا جائے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق اور سی پیک اقتصادی پیکیج سے مناسب طور پر حصہ دیا جائے۔ اجلاس سے دیگر مقررین جن میں صنور حسین، طارق شریف، خواجہ کبیر احمد، ناظم بھٹی، اعجاز ملک، چوہدری اشرف،ملک لیاقت علی، فرید ایاز، تنویر ملک، علی اصغر، راجہ افسر کمان، قاری عجائب، یاسر نوید، افتخار چوہدری اور مشتاق حسین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مختلف آراء اور تجاویز دیں۔ مقبول بٹ شہید کے افکار و نظریات پر کاربند رہتے ہوئے خودمختار کشمیر کا پیغام برٹش کشمیری کمیونٹی تک پہنچانے کے عز م کا اظہار کیا۔ ممبران برطانوی پارلیمنٹ تک مؤثر انداز سے کشمیر پر لابنگ کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں مقبول بٹ شہید اور قائد تحریک جناب امان اللہ خان (مرحوم ) کی تحریکی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین جے کے ایل ایف یاسین ملک کی مسئلہ کشمیر کیلئے تمام تر خدمات اور کاؤشوں کا احاطہ کیا گیا اور اپنی تمام تر حمایت اور تعاون کا یقین دلایا گیا۔ اجلاس میں راجہ ہمایوں خان، کامران حسین ، واجد خان اور کونسلر شریف چوہدری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved