سان فرانسسکو ،سمارٹ فون کا انتخاب آسان بن گیا
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

سان فرانسسکو ۔ (اے پی پی) گوگل کی جانب سے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین سمارٹ فونز کے فیچرز کا باہمی تقابل کر کے یہ جان سکیں گے کہ کون سا سمارٹ فون زیادہ بہتر ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ اس فیچر میں سمارٹ فون کی تفصیلات کو آمنے سامنے چارٹ کی صورت میں پیش کیا جائے گا تاکہ صارفین باآسانی جان سکیں کہ ان کی ضرورت پر کونسا موبائل پورا اترتا ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارف کو گوگل کے سرچ ٹیب میں دونوں سمارٹ فونز کا نام ڈالنا ہوگا اور ان کے درمیان وی ایس (ورسز) لکھنا ہو گا جس کے بعد گوگل فوراً تقابلی جائزہ پیش کر دے گا اور صارفین کے لئے سمارٹ فون کا انتخاب آسان ہو جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved