پی ایس پی ،متحدہ اتحادخوش آئندہے،چوہدری الطاف شاہد
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ما نچسٹر ( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد ،جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر،سینئر نائب صدور مرزاخلیل اللہ ،فرحان راجہ ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان ،میڈیاکوآرڈی نیٹر مرزافیصل محمود،نائب صدرشمائیل محمود ،چودھری پرویزاوراختر ،یونس خواجہ نے کہا ہے کہ پی ایس پی اورایم کیوایم کاقومی مفاد مل بیٹھناخوش آئند ہے۔نفرت ،تعصب اورتصادم کی خونی سیاست کاباب بندکرنے کاوقت آگیا۔پاکستان کوایک منظم ومتحرک سیاسی جماعت اورسنجیدہ سیاسی قیادت کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،پاک سرزمین پارٹی کے بانی وچیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی، سیکرٹری جنرل رضاہارون اورایم کیوایم کے فاروق ستار نے بابائے قوم اورحضرت اقبال کے خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے درست سمت اپنے قدم اٹھائے ہیں۔پی ایس پی اورایم کیوایم کے ایک ہوجانے پرجہاں سچے پاکستانیوں کی خوشی دیدنی ہے وہاں وطن دشمن عناصر کے ہاں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ ا نہو ں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی اورایم کیوایم کاسیاسی الحاق سے مادروطن کی مضبوطی ،تعمیروترقی اورخوشحالی کاراستہ ہموار ہوگا۔ پاک سرزمین پارٹی کے بانی وچیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی اورسیکرٹری جنرل رضاہارون نے قومی سیاست کوایک نیاموڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دھونس اورجبر کے بل پر عوام کوایک مخصوص گروہ کے حق میں فیصلہ دینے پرمجبورکردیا جاتا تھامگر پاک سرزمین پارٹی کے بانی وچیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی اورسیکرٹری جنرل رضاہارون کے سرگرم سیاسی کردار نے اس ڈر کادر بندکردیااورکئی دہائیوں بعدشہریوں نے آزاد فضائوں میں سانس لیا ۔جس شخص پرغداروطن ہونے کاالزام ہے اس کے نام سے منسوب کسی نام نہاد جماعت کاوجود قومی سیاست کیلئے ایک بھاری بوجھ کے سواکچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہرقائد اوراس کے غیورشہریوں کے زخموں پرمرہم رکھنے کاوقت آپہنچا ہے ،پاک سرزمین پارٹی کے بانی وچیئرمین مصطفی کمال کی اپیل پربلوچستان طرز پرکراچی میں بھی گمراہ ہوجانیوالے اپنے ہم وطنوں کوپھرسے گلے لگایاجائے ۔پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اوریورپ کے عہدیداران اورکارکنان اپنے بانی وچیئرمین مصطفی کمال کی قیادت پربھرپوراندازمیں اظہاراعتماد کرتے ہوئے ان کے ہرفیصلے کوصدق دل سے تسلیم کرنے کااعلان کر تے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved