متحدہ ،پی ایس پی اتحادامن کیخلاف سازش ہے،مفتی فضل احمد
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمدقادری نے کہا ہے کہ ایم، کیو، ایم کے دونوں گروپوں کے درمیان اتحاد نہیں بلکہ کراچی کو مذید تباہ کرنے کے لیے سازش نظر آتی ہے دونوں الطاف حسین کے اشاروں پر کراچی میں قتل عام، بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کے مجرم ہیں یہ سارے لوگ قتل عام میں ملوث ہیں 12 مئی، بلدیہ ٹائون، نشتر پارک میں ہونے والی دہشت گردی میں برابر کے شریک تھے پرویز مشرف کی بھی انہیں رہنمائی اور پشت پناہی حاصل تھی ان ظالموکو کبھی کسی صورت میں بھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا بھارت کے دہشت گرد اور اسلحہ نائین زیرو سے برآمد ہوچکا ہے تیس سال میں انہوں نے ظلم اور بربریت کی ایسی داستانیں رقم کی ہیں کہ بڑی مشکل سے فوجی آپریشن کے نتیجے میں کراچی میں کچھ امن آیا ہے اب یہ پھر دوبارہ اگھٹے ہورہے ہیں ان پر ایسے مقدمات ہیں کہ یہ بچ نہیں سکتے انہوں نے مہاجروں کے نام پر ملک توڑنے کی سازشیں کی ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور الطاف حسین کے لیے یہ جتنے استعمال ہوئے ہیں ان کا حساب کتاب کیا جائے۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ کراچی میں انہوں نے غریبوں ، یتیموں کے نام پر پیسہ جمع کیا قربانی کی کھالوں کے پیسے بھی لندن منتقل کیے ان کو اس طرح چھوڑ دینا ان خاندانوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہوگی جن کی عورتیں بیوہ اور بچے یتیم کیے گے ایک پوری نسل کو ختم کیا گیا ایسے ملک دشمن عناصر کو کھلی چھٹی دینا ملک دشمنی کے مترادف ہے اور یہ پرویز مشرف بھی ان کے ساتھ ہے جوعلاج کے بہانے ملک سے فرار ہے جس پر آرٹیکل 6کے تحت عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اور پاکستان جانے کے لیے تیار نہیں ہے میاں نواز شریف پر کرپشن کے مقدمات ہیں تو مشرف پر آئین توڑنے اور بے شمار قتل کے مقدمات ہیں اسے ملک لا کر عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہے حکومت اس میں کوئی تاخیر نہ کرئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved