نظام مصطفی نافذ،عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ یقینی بنایاجائے،خاتم النبین کانفرنس کی قراردادیں
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لو ٹن ( پ ر ) رحمت ا لعا لمین صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر نبوت و رسالت مکمل ہوچکی ہے علم اور اخلاق کے جملہ مراتب آپ کی ذات بابرکات پر تمام ہچکے ہیں آپ کی شریعت خاتم الشرائع ہے آپ کا دین خاتم الادیان ہے آپ پر نازل شدہ کتاب خاتم الکتب ہے اور آپ کی ذات پا ک خاتم النبین ہے' نبوت و رسالت کی جملہ رحمتیں رحمت للعٰلمین کی صورت میں قیامت تک جاری رہیں گی' رئیس المجددین' قبلہ عالم حضرت پیر سید مہر علی شاہ کے نظریات و افکار اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر آپ کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید قطب الحق گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف نے عرس پیر مہر علی شاہ گولڑوی اور خاتم النبین کانفرنس کے اختتام پر ملاقات کے لئے آنے والے علماء کرام مختلف شہروں سے آئے ہوئے وفود اپنے مریدین اور عقیدت مندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرس کے موقع پر 40ویں خاتم النبین کانفرنس کا انعقاد اعلیٰ حضرت پیر سید مہر علی شاہ کے مشن کی تکمیل کیلئے ایک مثبت سوچ اور یورپ میں ان کے پیغام کو پہنچانا وقت کی اہم ضرورت کا اظہار ہے۔ مرکزی جماعت اہل سنت کے بانی اور سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی نے کہا جملہ سلاسل طریقت قادری ' چشتی' نقشبندی' سہروردی کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مریدین عقیدت مندوں کی روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں عقیدہ ختم نبوت سے بھی روشناس کراتے ہوئے منکرین ختم نبوت کی اسلام دشمن سازشوں اور سرگرمیوں سے بھی آگاہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مختلف اسلامی ملک میں جو دہشت گردی کی نئی لہر ایک مرتبہ پھر اٹھ رہی ہے اس کی ہر فورم اور پلیٹ فارم سے مذمت کرتے ہوئے برطانیہ اور یورپ کے مسلمان اپنی اولادوں کو داعش اور طالبان کے چنگل سے دور رکھیں۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر علامہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے یہ اہم پیغام بھی دیا گیا ہے کہ جس طرح یہود و نصاریٰ مسلمانوں کو ایک الگ امت سمجھتے ہیں حالانکہ مسلمان تمام نبیوں پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کی تعلیمات کو برحق مانتے ہیں اسی طرح حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کے بعد کسی نئے نبی کو ماننے والا اجماع امت کے تحت دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ کانفرنس کی قراردادوں کے ذریعہ جن کو برطانیہ بھر کے مسلمانوں کی حمایت و تائید حاصل ہے اور مسلمانوں کی نمائندہ جماعت اور موثر قوت و آواز کے پلیٹ فارم سے منظور کی گئی ہیں کہ پوری دنیا کے مسلمان منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم جانتے ہیں حکومت برطانیہ کو یہ سیاسی حق حاصل ہے کہ وہ منکرین ختم نبوت سے بھی مذاکرات و تبادلہ خیالات کرے لیکن برطانیہ میں آباد مسلمان اس بات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے کہ منکرین ختم نبوت کو مسلمانوں کا نمائندہ قرار دے کر مسلمانوں سے متعلق مذاکرات منکرین ختم نبوت سے کئے جائیں۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ آئین پاکستان کی روح کے مطابق بھی منکرین ختم نبوت غیر مسلم اقلیت ہیں لہذا انہیں بھی پاکستان کا شہری ہونے کی حیثیت سے وہ تمام حقوق حاصل ہونے چاہئیں جو دوسری غیر مسلم اقلیتوں کو حاصل ہیں ۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے ان تمام علماء کرام مشائخ عاشقان رسول' پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں کوئی بھی کردار ادا کیا۔ مولانا چشتی نے اپنے خصوصی پیغام میں ان تمام علماء کرام' مشائخ عاشقان رسول کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیکا جنہوں نے کانفرنس کی شاندار کامیابی پر جماعت کے دفتر میں ٹیلی فون کالز کے ذریعے مبارکباد دی۔ انہوں نے علماء کرام مشائخ خطباء آئمہ مساجد سے خصوصی اپیل کی کہ ماہ ربیع الاول کے موقع پر جشن میلاد النبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے جلسے اور جلوسوں اور کانفرنسوں میں عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے موضوعات پر خصوصی توجہ دیں مولانا چشتی نے حکومت پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی نصاب میں ختم نبوت کے حوالے سے مضا مین شامل کئے جائیںاور اس سلسلے میں پیر سید مہر علی شاہ کی تصانیف سمس الہدایہ اور سیف چشتا ئی کے مضامین کو عام کیاجائے۔ قرارداد ہمارا ملک پاکستان پروردگار عالم کا احسان' جناب رسول برحق سیدنا محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کی عطا اور صوفیائے کرام کا فیضان ہے اور آج کا یہ اجتماع اس الطاف و عنایت پر تشکر و امتنا ن سے سراپا سپاس ہے ناموس رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم کا تحفظ ہی پاکستان اور ملت اسلامیہ کی بقا کا ضامن ہے۔ آج کے اس عظیم الشان خاتم النبین کانفرنس کے شرکاء پاکستان کے ارباب اقتدار کو اس کا بنیادی فرض' تر و یج قرآن و سنت یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی اس اسلامی مملکت میں نظام مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم نافذ کیا جائے تاکہ مقام مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم سے آگاہی' عشق مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کے فروغ اور تحفظ عقیدہ ختم نبوت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ملک بھر کے تعلیمی نصاب میں ختم نبوت کے حوالے سے مضامین شامل کئے جائیں او راس سلسلے میں اعلیٰ حضرت سیدنا پیر مہر علی شاہ کی تصانیف شمس اور سیف چشتیائی کے مضامین کو عام کیا جائے۔ منکرین ختم نبوت یعنی منکرین ختم نبوت مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ہمارے اکابرین و اسلاف نے صف اول میں رہ کر کردار ادا کیا ہے اور ہم برطانیہ و یورپ میں اپنے اکابرین کے مشن کے نقیب ہیں اور ہماری جماعت گزشتہ چالی سالوں سے جہد مسلسل میں مصروف عمل ہے ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ حکومت برطانیہ کو یہ سیاسی حق حاصل ہے کہ وہ منکر ین ختم نبو ت سے بھی مذاکرات و تبادلہ خیال کرے لیکن برطانیہ میں آباد مسلمان اس بات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے کہ ان کو مسلمانوں کا نمائندہ قرار دیکر مسلمانوں سے متعلق مذاکرات ان سے کئے جائیں۔ پوری دنیا کے مسلمان منکر ین ختم نبو ت کو غیر مسلم جانتے ہیں اور حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت پر ایمان رکھنے والے دنیا کے تمام مسلمان آپ کو اﷲ تعالیٰ کا آخری نبی و رسول مانتے ہیں اور اس بنیادی عقیدہ کا انکار کرنے والوں کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں۔ آیئے اپنے عظیم اسلاف کرام کی جاری کردہ اس تحریک کے رکن اور تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سپاہی بن کر برطانیہ و یورپ میں عشق رسالت مآب کے چراغ روشن کریں اور اسلامی' روحانی اور ملی اقدار کے فروغ پر کمر بستہ ہوجائیں آج کے اس عظیم الشان تاریخی اجتماع میں اپنے دلوں کو مرکز مہر وفا بنا کر اس عہد کی تجدید کریں کہ اپنی حیات میں کسی جھوٹے مدعی نبوت یا اس کے پیروکاروں کی سازشوں کو کبھی پنپنے نہیں دیں گے اور ہر قیمت پر اسلامی اقدار' عقیدہ ختم نبوت اور وطن عزیز کا تحفظ کریں گے اﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم حضرت سیدنا خاتم النبین صلی اﷲ علیہ وسلم کا فیضان و کرم ہمیشہ ہم پر سایہ فگن رہے ایں دعا ارض و ا ز جملہ جہاں آمین آباد؛ کی محمد سے وفاتو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved