آرگنائزیشن پاکستان یوتھ آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں سیمینار
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ڈبلن آئرلینڈ( فرخ وسیم بٹ)آئرلینڈ میں اوورسیز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے آرگنائزیشن پاکستان یوتھ آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں ایک شاندار سمینار منعقد ہوا جس میں آئرش پارلیمنٹیرین ۔سینیٹرز۔کونسلرز اور دیگر جماعتوں کے قائدین کے علاوہ پاکستانی انڈین بنگالی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی سمینارکا آغاز opyi کے وائس پریذیڈنٹ محی الدین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نقابت کے فرائض ثاقب تالپور نے ادا کیےopyi کے چیئرمین عمار علی اور رشم مظہر بیگ نےopyi کے اغراض و مقاصد پر خصوصی روشنی ڈالی آئرلینڈ کی چاروں بڑی جماعتوں کے قائدین جن میں لیبر پارٹی کی جوئن برٹن( Joan Burton)فینا فال کی سینیٹر کیتھرین آ رڈہ ( Catherine Ardagh) سین فین کی سینیٹر مری ڈیوائن (Maire Devine) اور موجودہ حکومت فینا گیل کی کونسلر نورما سیمون( Norma Sammon) نے خصوصی شرکت کی ان تمام قائدین نے سمینار میں اظہارِخیال کرتے ہوئے اپنی اپنی پارٹی انٹیروگیشن پالیسی کو اجاگر کیا اور کہا ہم تمام جماعتیں ملکر تارکین وطن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر مل کر انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گےopyi کے بانی و چیئرمین عمار علی نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار اس طرح کا سمینار منعقد ہوا جس میں آئرلینڈ کی چاروں بڑی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری آرگنائزیشن ان تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی اس کے علاوہ دیگر جماعتوں کے قائدین نے بھی اظہارِ خیال کیا جن میں آئرلینڈ کے معروف قانون دان سولیسٹر چوہدری عمران خورشید۔انڈین آئرش سوسائٹی کے بانی ایوش مان۔بنگلہ دیشی یوتھ کمیونٹی کے غالب حق ڈاکٹر وسیم۔yppiکے گوڈ فرئے شامل تھے اس سمینار میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں میری فیٹس پیٹریک ۔پیٹرکول فیلڈ۔ڈیوبرائن۔پیر شیراز حسین قادری۔چوہدری عجائب۔امتیاز خان۔محمد یوسف۔سید قاسم شاہ۔کمال شاہ۔خالد خان۔سید حیدر علی۔نعمان بھٹہ۔ملک آ زاداعوان شامل تھے اس سمینار کو آرگنائز کرنے میں جن شخصیات کا تعاون رہا ان میں عمار علی۔رشم مظہر بیگ۔محی الدین۔یاسر اعوان۔ثاقب تالپور اور ثنا اطہر شامل تھیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved