سردار عتیق کا دورہ برطانیہ تحریک آزادی کیلئے مفید ثابت ہوگا' بشیررٹوی
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

نیوکاسل (پ ر) مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا 15 نومبر دورہ برطانیہ پر کارکنان و عہدیداران قائد مسلم کانفرنس کا تاریخی استقبال کرینگے سردار عتیق احمد خان کا دورہ برطانیہ تحریک آزادی کے لئے مفید ثابت ہوگا' مسلم کانفرنس ہی تحریک آزادی کی ضامن جماعت ہے ان کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عالمی دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھائیں گے' اس دورے کے دوران سردار عتیق احمد مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برطانیہ پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ مختلف شہروں میں مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار اور اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقاریب میں شرکت کریںگے۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کہا ہم مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے ویژن اور فلسفے کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھیں گے سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت نے کشمیر ایشو کو دنیا کا فلش پوائنٹ بنا دیا ہے ان کے کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے جو جراتمندانہ موقف اختیار کیا ہوا ہے اس سے تحریک آزادی کشمیر کو نیا جوش و جذبہ ملا ہے ان کی مسئلہ کشمیر کے لئے خدمات تاریخ کا درخشاں باب ہیں جس پر مسلم کانفرنس برطانیہ انہیں بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتی ہے مسلم کانفرنس برطانیہ ان کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved