والتھم سٹولندن میں سالانہ جلسہ وجلوس میلادالنبیۖ کی تیاریاں زوروشورسے جاری
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (اوصاف نیوز) دارالعلوم قادریہ جیلانیہ والتھم سٹو لندن میں ایک میٹنگ ٹائون ہال والتھم سٹو میں منعقد ہونے والے سالانہ مرکزی جلسہ و جلوس میلاد النبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں والتھم سٹو کے مذہبی رہنما' دانور اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔ میلاد کمیٹی کے تقریباَ دو سو سے زائد افراد اپنے اپنے ٹیم لیڈرز کی سربراہی میں موجود تھے جبکہ سیاسی اور سماجی کارکن اور رہنما بھی بھرپور طریقے سے شریک میٹنگ تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مظہر حسین شاہ گیلانی نے اس سال کے جلسہ جلوس کے انتظامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حسب سابق اس سال بھی یو کے کا مرکزی اور عظیم الشان جلسہ و جلوس والتھم سٹو کے ٹائون ہال میں منعقد ہوگا جس کی بکنگ کرلی گئی ہے۔ مہمانان گرامی کے کھانے کے لئے ٹائون ہال سے ملحقہ Canopiesلگائی جائیں گی تاکہ محفل میلاد کھانے کی وجہ سے متاثر نہ ہوسکے اور مہمان نوازی پر بھی حرف نہ آنے پائے۔ میلاد پاک میں شریک بہنوں کے لئے بھی علیحدہ Canopyکا بندوبست کیا گیا ہے جس میں روشنی اور سردی سے محفوظ رہنے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں انشاء اﷲ تعالیٰ ہر سال کی طرح اس سال بھی لنگر سارا دن جاری رہے گا۔ پورے ملک سے بڑے بڑے تمام شہروں سے انجمن خدام قادریہ کے کارکنان نے کوچز بک کرلی ہوئی ہیں۔ لندن کے علاوہ دیگر شہروں کے دوست قادریہ جیلانیہ مراکز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ حضرت صاحبزادہ پیر سید صابر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا کہ پورے ملک کے جید علماء کرام اور مشائخ عظام سے بھرپور رابطے کئے جارہے ہیں جن میں سے اکثر بزرگوں نے تشریف لانے کا وعدہ کیا ہے۔ اسی طرح پاکستان اور دیگر ممالک سے بھی مسلم رہنمائوں کو دعوت دی جارہی ہے انشاء اﷲ تعالیٰ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جلوس کے بعد منعقد ہونے والی کانفرنس بین الاقوامی میلاد کانفرنس قرار پائے گی جبکہ جلسہ و جلوس کے حوالے سے لوکل کمیونٹی میں پائے جانے والے محبت و عقیدت کے جذبات اپنی مثال آپ ہیں۔ دو درجن سے زائد کاروباری حضرات جلوس کے راستوں میں شرکاء جلوس کے لئے ویلکم سٹالز لگائیں گے جو شاید کسی جلوس میں اس کے مہمانوں کے لئے لگائے جانے والے سٹالز کی تعداد کے لحاظ سب سے زیادہ ہے جو نہایت خوش آئند امر ہے اور لوکل کمیونٹی کی سپورٹ کی غماز ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مفکر اسلام علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی مدظلہ العالی نے فرمایا کہ آج اجلاس میں آکر اور آپ حضرات کا ذوق و شوق دیکھ کر نہایت خوشی محسوس کرتا ہوں اور اﷲ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے آج ہمیں ملک میں ایسی خوبصورت فضا عطا کی ہے جس میں ہم پورے امن و سکون کے ساتھ میلاد کی بات کرسکتے ہیں۔ اس فضا کو ہموار کرنے کے لئے ہمیں بڑی جدوجہد کرنی پڑی ہے۔ اس پر رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ جس نے ہمیں اپنے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منانے والے لوگوں کی جماعت میں رکھا آج ان تمام علمائ' مشائخ اور شرفاء و معززین کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس تاریخی جدوجہد میں ہمارے دست و بازو بن کر اس جھنڈے کو بلند رکھنے میں ہمارا ساتھ دیا۔ والتھم سٹو میں منعقد ہونے والا یہ عظیم الشان جلوس جو یو کے کا مرکزی جلوس ہے جس میں پورے ملک کے علاوہ یورپ سے بھی عاشقان رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم شریک ہوتے ہیں اس کی میزبانی ایک عظیم شرف کے ساتھ ساتھ اہلیان والتھم سٹو کے لئے ایک بڑا امتحان بھی ہوتا ہے لیکن الحمدﷲ تعالیٰ آپ لوگ اس امتحان میں ہر سال نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ میں انجمن خدام قادریہ' انٹرنیشنل مسلم موومنٹ اور مرکزی میلاد کمیٹی کے تمام ممبران کا نہایت ہی مشکور ہوں جو انتظامات کو بروقت اور بخوبی سرانجام دیتے ہیں اﷲ کریم آپ ب کو عزتیں اور برکتیں عطا فرمائے اور تمام اہل حق کے جھنڈے کو بلند رکھے آمین۔ اجلاس سے صاحبزادہ میاں ساجد لطیف قادری' علامہ مولانا نثار احمد قادری' صاحبزادہ حافظ حسنات احمد قادری' علامہ خلیفہ اشتیاق علی قادری' چوہدری شوکت علی قادری' چوہدری یاسین قادری' حافظ علی اکبر نقشبندی قادری' چوہدری جہانگیر قادری' چوہدری حنیف قادری' چوہدری ثاقب قادری' حاجی محبوب قادری' حاجی اسحاق قادری' صوفی منیر حسین قادری' راجہ عبدالرقیب علی قادری' راجہ عامر قادری' حاجی فرید احمد قادری' راجہ فیضان علی قادری' صوفی خالد حسین قادری' چوہدری مدثر قادری' چوہدری عباس قادری' حاجی نذیر قادری (چیئرمین) حاجی فضل حسین قادری' چوہدری عمر علی (کونسلر) قادری' چوہدری افتخار قادری' علامہ قاری عاصم مرزا قادری' حافظ بلال مغل قادری' چوہدری طارق محمود قادری' علامہ حافظ شاہ محمد چشتی' علامہ حافظ افضل چشتی اور دیگر حضرات نے بھی اپنے اپنے خطاب میں مکمل تعاون اور ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کا یقین دلایا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved