پاکستان میں سرمایہ کرنے والوں کوخصوصی ایوارڈدینگے،چوہدری وحیداختر
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) پاکستان کی تعمیر و ترقی و معیشت کو استحکام دینے کے لئے بیرون ممالک بسنے والوں کا کردار نمایاں ہے' زرمبادلہ بھیج کر مادر وطن کا پہیہ چلا رہے ہیں اس کے بدلے عزت و احترام اور خدمات کو سراہنے کا صلہ چاہتے ہیں ایشین بزنس ایسوسی ایشن کا قیام اس لئے عمل میں لایا گیا کہ جو افراد کاروبار سے وابستہ ہیں اور مختصر عرصہ میں نمایاں ترقی شامل کرتے ہیں ان کو ایوارڈز ے نواز کر نئے کاروباری حضرات کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری وحید اختر نے مقامی ریسٹورنٹ میں رکھی گئی ایوارڈ کی ایک تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2018 میں لاہور کے مقام پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں بین الاقوامی سطح پر سے کاروباری شخصیات شرکت کریں گی اس رنگا رنگ تقریب میں فنکار' گلوکار بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے حضرات کو خصوصی ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی کاروباری شخصیات کی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہئے پاکستان سے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کرنے کے لئے آئے مہمان سلیم کامران نے بھی اظہار خیال کیا۔ محمد امجد' عبدالغفار اختر' عارف علی' نعیم عباس نے بھی شرکت کی۔ پاکستان سے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کرنے آئی گلوکارہ مہک علی نے خوبصورت گیت سنا کر حاضرین کے اندر جوش و ولولہ پیدا کردیا اور وہ داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ تقریب کی نظامت انتہائی خوبصورت انداز میں روبینہ وحید نے سرانجام دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved