شہدائے جموں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،عبدالمجیدملک
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ہائی ویکمب (مسرت اقبال) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اینڈ مسلم لیگی رہنما عبدالمجید ملک نے 6نومبر کے شہدائے جموں کشمیر کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی 16نومبر 1947 کو مہاراجہ ہری سنگھ کی آرمی' انتظامیہ' ہندوئوں اور سکھوں نے ایک سازش کے تحت مظلوم کشمیریوں کو پاکستان بھیجنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں کشمیریوں کو سرحد پر قتل عام کیا انہیں قیام پاکستان کی سزا دی گئی یہ تاریخ کا عظیم و بدترین سانحہ ہے کہ بھارت کے اس سنگین ترین جرم کو پاکستان کی کسی بھی حکومت نے عدالت انصاف میں نہیں اٹھایا۔ یہ مسئلہ آج بھی جلسے ' جلوسوں اور تحریر و تقریر تک محدود ہے خصوصاَ مسئلہ کشمیر پر کشمیری قیادت کی عدم دلچسپی اور پسپائی کا نتیجہ ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ عبدالمجید ملک نے کہا آج بھی کچھ کشمیری رہنما چناب فارمولا کے تحت ریاست کشمیر کو مذہبی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرکے مسئلہ کشمیر پر جان چھڑانا چاہتے ہیں ابھی تک کشمیری قیادت ون پوائنٹ ایجنڈے پر متحد نہیں ہے کشمیر کی آزادی کیلئے تمام کشمیری جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ عبدالمجید ملک نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جنگ بندی لائن توڑنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا یہ ایک انتہائی مثبت فیصلہ ہے روز روز شہید ہونے کی بجائے بہتر ہے کشمیر کے دونوں اطراف لاکھوں کشمیری جنگ بندی لائن توڑنے کے لئے اگلے سال اکتوبر میں سرحد پر جمع ہوجائیں۔ اقوام متحدہ' حکومت پاکستان' عالمی میڈیا ' عالمی برادری اس دن ہماری حمایت کرتے ہوئے بھارت پر دبائو ڈالے وہ جنگ بندی توڑنے پر کوئی مزاحمت نہ کرے ۔ عبدالمجید ملک نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی لائن توڑنے کے حوالے سے آزاد کشمیر و پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں' میڈیا و الیکٹرانک میڈیا کو اعتماد میں لیں تاکہ ایک قومی اتفاق رائے پیدا ہوسکے۔ جنگ بندی لائن پر تمام حفاظتی اور اقوام متحدہ کی امن آرمی بھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا جنگ بندی لائن کے خاتمے تک کشمیر کے دونوں اطراف کشمیریوں کو وہاں جمع رہنا چاہئے ہم سمجھتے ہیں کہ اس دن سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اسلام آباد میں تمام غیر ملکی سفیروں کو جنگ بندی لائن پر آنے کی دعوت دیں اس کی بنیادی وجہ بھارت کی ستر سالہ ہٹ دھرمی نے کشمیریوں کو جنگ بندی لائن توڑنے پر مجبور کردیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved