کشمیری قوم کا آزادی کیلئے دیا خون رنگ لائیگا ،چوہدری عارف
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(محمد فیاض بشیر) شہداء جموں و کشمیر کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیری قوم کی آزادی کے لئے دیا گیا خون ضرور رنگ لائے گا تاریخ گواہ ہے کہ انہی قوموں نے غلامانہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرکے آزادی سے سکون کا سانس لیا جن کے بہادر سپوتوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ اولڈھم یونٹ کے انتہائی متحرک کارکن و رہنما چوہدری محمد عارف نے میڈیا کو دئے گئے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں ایسے میں عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز صرف اسی خطہ میں ہے جہاں سے انکے مفادات وابستہ ہیں لیکن ایک بات طے ہے کہ اب کشمیری قوم جاگ چکی ہے۔ عورتیں، بچے، نوجوان، بوڑھے آزادی کا علم بلند کئے میدان میں کود پڑے ہیں اب اس طوفان کو روکنا کسی طاقت کے بس میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کے معروضی حالات بھی اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اس وقت تک استحکام ناگزیر ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری قوم کی امنگوں کے عین مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہماری جماعت نے اس بات کا تہیہ کرلیا ہے کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی کو ترجیح دیکر جامع پالیسی اپنائی جائے گی۔12 نومبر بروز اتوار کو ہماری جماعت اولڈھم مانچسٹر میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالم اقوام کو باور کروائے گی کہ کشمیری قوم مزید ظلم و ستم برداشت نہیں کرتے ہوئے غلامی کی زندگی بسر نہیں کرے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved