فاروق حیدرنے کرپشن اورناانصافی کے خاتمے کیلئے کمرکس لی،راجہ امجد
  9  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(نمائندہ اوصاف) صدر مسلم لیگ ن مڈ لینڈ زون برطانیہ راجہ امجد خان نے کہا ہے کہ آزاد حکومت مثبت اقدامات اٹھارہی ہے۔ آزاد خطہ کے اندر ایک نمایاں تبدیلی نظر آرہی ہے۔ عام آدمی سہولیات سے مستفید ہے ٹھیکیداری اور نمبرداری سسٹم ختم ہوچکا ہے میرٹ کی بحالی، رشوت اور سفارش کی دوکانداری بند ہوچکی ہے۔ این ٹی ایس کا قیام P.S.C کو فعال کرنا اور انفاسٹرکچر کو مؤثر بنانا، عوامی مسائل بلاتفریق ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ایک سال 3 ماہ کے اندر تمام اداروں کو ٹیبل کرنا قابل تحسین ہے۔ گزشتہ حکومت کی طرف سے اداروں کو اپاہج بناکر چھوڑا گیا تھا اور اب کشمیر کے تمام اضلاع میں تعمیراتی کاموں کو بہتر انداز سے کیا جارہا ہے۔ خاص کر تمام اضلاع کو ملانے کی مین سڑکوں کو معیاری طورپر تیار کروایا جارہا ہے، کھنڈرات بنے بازار اب بہتری کا نمونہ پیش کر رہے ہیں اور عوام کو یکساں مراعات مل رہی ہیں۔ بلاتخصیص انصاف مل رہا ہے جب کوئی بہتر اور مثبت کام کرے تو عوام کو داد دینی چاہئے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمے کے لئے کمر کس لی ہے۔ وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں اور کشمیر کی عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ عوامی فلاح و بہبود، ڈسپلن کی پابندی، رشوت کا خاتمہ میرٹ کی بالادستی خطے کی عوام کے لئے مراعات، عوامی حقوق کا تحفظ حقیقی نمائندگی کی مثال ہے۔ گڈگورننس اور احتساب لائق تحسین نہیں ہیں۔ راجہ امجد خان نے مزید کہا کہ اقدامات سے عوام چشم پوشی نہیں کرسکتے۔ جھوٹے دعوے کھوکھلے نعرے اور سیاسی و عدے کرنے والے اب عوام کو کبھی بے وقوف نہیں بناسکیں گے۔ اب عوام سابقہ حکومت کی کارکردگی اور موجودہ مختصر عرصے کا جائزہ لے کر خود انصاف کریں گے۔ ہم حکومت آزاد کشمیر کو اچھے کام کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ بلیک میلروں اور بھتہ خوروں کو بے روزگار بنانے والے قائد کے عملی اقدامات، سیاسی ترجیحات اور عام آدمی کے مفادات کے لئے حکمت عملی اور انصاف کی فراہمی پر مزید بہتری کے لئے پرعزم ہیں اور سازشوں اور رکاوٹ کی دوری کے لئے قدم بہ قدم کندھے سے کندھا ملاکر اپنا کردار ادا کریں گے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved