استنبول،جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی 79 ویں برسی منائی گئی
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

استنبول ۔ (اے پی پی) جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی79ویں برسی پوری عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ ترک میڈیا کے مطابق اتاترک کی برسی کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غازی مصطفی کمال کی حاصل کی ہوئیآزادی کی حفاظت کرنے اور ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی وجہ سے حاصل ہونے والی اسآزادی کی ہمیں حفاظت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ گزشتہ 15 سال کے دوران ترکی میں سودمند پالیسیوں کے نفاذ سے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں۔15 جولائی کو پیش آے والے واقعات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بہادر ترک عوام نے اس دن اپنے ہمت و حوصلے سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اس موقع پر ترک پارلیمانی اسپیکر اسماعیل قاہرامان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریہ ترکی کے پہلے صدر اور جنگ آزادی کے رہنما مصطفی کمال اتاترک کی 79 ویں برسی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ ہم ان کی دی گئی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک و قوم کی بقا ،خوشحالی اور ایک درخشاں مستقبل کیلیے مل جل کر کام کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved