علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے اسلام کے حقیقی تصور کو پیش کیا،محمدغالب
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کہا کہ علامہ ڈاکٹرمحمد اقبال گذشتہ صدی کے ایک عظیم الشان مفکر اور شاعر اسلام تھے انہوں نے دو قومی نظرئے کی آبیاری کی سید مودودی سے بڑے متاثر تھے انہوں نے انہیں موجودہ بھارتی پنجاب میں آنے کی دعوت دی اور سید مودودی نے جمعہ کے خطبات میں اسلام کو ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر پیش کیا کہ اللہ کا دین انسانوں کی رہنمائی کے لیے آیا ہے اللہ کی عبادات کے ساتھ انسانوں کے حقوق کے ایک عدل اور انصاف کا نظام دیا اور ان کی یہ تحریریں آج بھی کتابوں کی شکل میں ریکارڈ پر موجود ہیں ڈاکٹر اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے اسلام کے حقیقی تصور کو پیش کیاور آج ان کا پیغام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم اقبال کے موقع پر ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اقبال کا قیام پاکستان میں ان کا بڑا کلیدی کردار تھا بانی پاکستان قائد اعظم کے انتہائی قریبی ساتھوں میں سے تھے ہر طبقہ فکر اندر کے اند ان کے لیے بڑا احترام ہے ان کے کلام نے مسلمانوں کی رہنمائی کی پاکستان کے دو قومی نظرے اور تصور کو اجاگر کیا اسلام کو ایک مکمل ظابطہ حیات کے طور پر پیش کیا۔ محمد غالب نے کہا کہ آج کے دور میں مسلمانوں کی نئی نسل کو علامہ اقبال کے استعفادہ حاصل کرنا چاہے آج کے دور میں مسلمان جن حالات اور مشکلات سے گزر رہے انہیں سیاسی اور معاشی طور پر جن بحرانوں کا شکار ہیں انہیں سید مودودی اور علامہ اقبال کے فلسفہ کو سمجھنے کی ضروت ہے بانی پاکستان نے ان دونوں بڑی شخصیات سے بڑی رہنمائی حاصل کی تھی اور انہوں اسلامی نظام کو پاکستان میں نافذ کرنے پوری کوشش کی مگر انہیں اتنی مہلت نہیں ملی اور آج پاکستان میں عوام جن مشکل ترین حالات کا شکار ہیں اس کی بنیادی وجوہات بھی یہی ہیں ملک میں کسی بھی سطح پر کوئی عدل اور انصاف نہیں ہے جن مقاصد کے یہ ملک معرض وجود میں آیا تھا اس پر عمل درآمد نہیں ہوا علامہ اقبال اور سید مودودی نے جو شعور دیا تھا وہ آج معاشرے سے غائب ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved