مسلمان اللہ اوررسولۖ کی اطاعت لازم کرلیں،پیریوسف
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

اوسلو(پ ر ) لیبر پارٹی کے مقامی رہنما،میڈیکل سپیشلسٹ اور چیئرمین ہیلتھ اینڈ سوشل ڈسٹرک گرورد اوسلو ڈاکٹرشہزاد ضیاء بنارس کی طرف سے پاکستان اور یورپ کے مختلف ممالک سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام مقامی ریسٹورینٹ کبابش اوریجنل میں کیا گیا۔معزز مہمانوں میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے پیر سید محمد یوسف بخاری، چیف ایڈیٹر گجرات لنک امجد فاروق، چوہدری عمر شہزاد گجر، پولینڈ سے سید سبطین شاہ اور بلجیم سے سید حسنات احمد بخاری شامل تھے۔ تقریب میں اوسلو و گرد نواح سے مذہبی، سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پیر سید فراست علی بخاری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ۖ سید حسنات احمد بخاری نے پیش کی۔ تقریب میں مہمانوں کا تعارف پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور نے جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد نے خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے۔ تقریب سے پیر سید یوسف بخاری، سید نعمت علی شاہ بخاری، اوسلو سٹی کونسل کے ایم پی اے ڈاکٹر مبشر بنارس اور لیبرپارٹی گرورد کے مقامی رہنما چوہدری قاسم خان نے خطاب کیا۔ پیر سید یوسف بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں مسلمانوں پر رسول اللہ ۖ کی اطاعت کا حکم متعدد بار دیا ہے، اللہ رب العزت نے رسول اللہ ۖ کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا ہے، مسلمانوں کی دنیا و آخرت میں بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ اللہ اور اسکے رسول ۖ کی اطاعت کو اپنے اوپر لازم کرلیں۔ تقریب سے ڈاکٹر مبشر بنارس نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگرکرنے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved