پاکستان نازک دورسے گزررہاہے، سازش کامتحمل نہیں ہوسکتا،خالدمحمود
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن ( پ ر ) سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزادکشمیر خالد محمود خالق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے جو کسی بھی سازش کا متحمل نہیں ہو سکتا تمام اداروں کو مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تب ہی جا کر ہماراملک پاکستان ترقی کر سکتا ہے ۔سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت پر کافی منفی اثرات پڑیں گے جس سے پاکستانیوں سمیت بیرون ملک میں مقیم تارکین وطن بھی متاثر ہونگے۔ پانامہ کے بعد پیر ا ڈ ا ئز لیکس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں یہ بات واضع ہو چکی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چلنے دیا جا رہا اس کی وجہ جنرل پرویز مشرف نے پاکستان کی دوبڑی سیاسی جماعتوں کے نیب کے ذریعے ہراساں کیا ہے اور جماعتوں میں توڑپھوڑ کر کے اپنے اقتدار کو طو یل کیا ہے اور وہی قوتیں پھر اسی پر عمل کر رہی ہے جس کی مثال ملک میں طویل دھرنا پی ٹی آئی کی طرف سے تھا اس وقت جنرل مشرف نے عمران خان کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا تھا اگر احتساب کرنا ہے تو اس میں سیاست دان ،فوج ،عدلیہ ،بیوکریٹ تمام احباب کا ہونا چاہیے ، پیر ا ڈ ا ئز لیکس میں تقریبا 200کے قریب لوگوں کے نام ہیں تو پھر ان کا احتساب ہونا چاہیے تاکہ ہم لوگ قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو تکمیل تک پہنچ سکے ۔تین مرتبہ نواز شریف کو اور دو مرتبہ محترہ بینظیر بھٹو مرحوم کا تختہ الٹا یا گیااس سے کیا تاثرات ہے ہماری عدلیہ اور فوج بدنام ہو رہی ہے دوسرے ملکوں میں اور بالخصوص ان دونوں میں یورپ میں ہماری عدلیہ کی آواز سنائی جا رہی ہے جس سے ملک کا نظام پٹری سے اتر جائے گا جس کا فائدہ ہمارے دشمنوں کو ہو گا اور ہم سی پیک سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے اس لیے قومی مفاد کی خاطر پاکستان کی خاطر ہمیں اور ہماری تمام قوتوں کو ملکر پاکستان کی ترقی کے لیے ایک ہونا پڑے گا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved