کشمیری کسی معاہدے کے فریق ہیں نہ ہی پابند،مرزاصدیق
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم( پ ر ) برمنگھم میں مختلف کشمیری تنظیموں کا ایک نمائندہ اجلاس جموں کشمیر لبریشن کونسل کے دفتر میں بزرگ کشمیری راہنما مرزا صدیق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لبریشن فرنٹ کے راہنماوں مرزا اسلم اور چوہدری اشرف نے حالیہ دورہِ وطن کے بعد خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے حالیہ بیان، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک آزاد کشمیری ریاست کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ، کی شدید مذمت کی گئی ۔ شرکا نے کہا کہ محترم وزیراعظم کو بتایا جائے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیری لوگوں کو حاصل ہے جبکہ اپنے فیصلے ٹھونسنے کی بجائے انڈیا اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ اگست ٨٤٩١ میں اقوامِ عالم کے سامنے کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں اور بل خصوص پاکستان، جو کہ کشمیریوں کا بڑا بھائی اور وکیل ہونے کا دعویدار ہے. انھیں زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیے کیونکہ ان کے ان رویوں کی وجہ سے دنیاآج کشمیر کو ایک قوم کا مسئلہ سمجھنے کی بجائے محض سرحدی تنازع سمجھتی ہے اور کشمیریوں کو جبری تقسیم کر کے دونوں طرف ہمارے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ۔ حاضرین نے کہا کیا وجہ ہے کہ پاکستان کو کشمیر کا ہندوستان سے الحاق تو منظور ہے مگر ان کی آزادی نہیں؟ جبکہ موجودہ حالات میں مکمل آزادی نہ صرف کشمیری عوام کی اکثریت کی خواہش ہے. بلکہ زمینی حقائق کی روشنی میں واحد قابل عمل راستہ ہے۔ کیونکہ شملہ معاہدے کی رو سے پاکستان اب نہ تواس مسئلے کو کسی بین الاقوامی فورم پر لے جا سکتا ہے اور نہ ہی کشمیر فوجی مداخلت سے چھینا جا سکتا ہے ۔ اس لیے بہتر یہی ہے کی کشمیریوں کو اپنا کیس خود لڑنے میں مدد دی جائے کیونکہ کشمیری نہ تو کسی معاہدے کے فریق ہیں اور نہ ہی پابند۔ آخر میں مرزا اسلم اور چوہدری محمد اشرف نے اپنے حالیہ دورہ وطن پر بریفنگ بھی دی ۔ اجلاس میں محاذ رائے شماری کے مرزا محمد صدیق اور محمد فاروق. جموں کشمیر لبریشن کونسل کے چیف کو آرڈی نیٹر نجیب افسر. لبریشن فرنٹ کے مرزا اسلم، چوہدری اشرف، ناظم بھٹی، جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے انعام الحق اور کے ایل او کے عابد زمان نے بھی شرکت کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved