ملکی ترقی وخوشحالی کاراستہ روکنے والے اصل مجرم ہیں،ملک مظہر
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

سلا ئو ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن سلائو کے صدر ملک مظہر نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسے مقدمات بنائے جا رہے ہیں جن کی حقیقت الف لیلیٰ کی کہانی سے مختلف نہیں ہے اس مرتبہ عدلیہ کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے جس سے ملک میں شدید بے یقینی کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے عدلیہ کے ذریعے نواز شریف کے خلاف ایسے فیصلے صادر کئے جا رہے ہیں جو پاکستان کی عدلیہ پر ایک اور بد نما داغ بن کر سامنے آ رہے ہیںعوام ایسے غیر سنجیدہ اور ذاتی عناد پر مبنی فیصلوں کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں جب تک پرویز مشرف سے حلف اُٹھانے اور پاکستان کے آئین اور قانون کو پرویز مشرف جیسے آمر کی سپر داری میں دینے والے ججوںکو فارغ نہیں کر دیا جاتا نواز شریف کے خلاف بے بنیاد اور فرضی مقدمات کا سلسلہ نہیں رک سکتا نواز شریف کے خلاف ہونے والی جن سازشوں کو جاوید ہاشمی نے بے نقاب کیا تھا اب جنرل طارق بھی اُس کی تائید کرتے نظر آ رہے ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے والے ہی اصل مجرم ہیں عمران خان اس ٹولے کے مہرے بنے ہوئے ہیں مسلم لیگ ن برطانیہ کے کارکن نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی 'خوشحالی' توانائی کے بحران کو حل کرنے اور ملک میں دشت گردی کے خاتمہ کے لئے نواز شریف کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے اُن کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا سلسلہ فوری طور پر بندکیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved