زیلدارمحمداقبال کی پہلی برسی،سکندرحیات اورفاروق سکندرکی عدم شرکت
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

وٹفورڈ (رپورٹ :شیراز خان )زیلدار محمد اقبال خان کی پہلی برسی آزادکشمیر نکیال ڈبسی کی طرح وٹفورڈ میں سردار شفیق احمد کی رہاہش گاہ پر قران خوانی کی گئی اور مرحوم زیلدار محمد اقبال کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اس موقع پر علاقہ نکیال سے تعلق رکھنے والے تھکیال قبیلے کے افراد نے افراد نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر سردار شفیق نے سابق وزیراعظم سردا عتیق خان اور ملک نواز ایم ایل اے اور دیگر سیاسی عمائدین کا شکریہ ادا کیا جو خصوصی طور پر اپنی مصروفیات چھوڑ کر ایل او سی کے قرب و جوار میں آباد زیلدار محمد اقبال کی برسی پر تشریف لائے اور علاقہ نکیال کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی سردار مشتاق نے کہا کہ نکیال کے لوگ زیلدار محمد اقبال کی ڈوگرہ راج کے خلاف خدمات کو آج تک قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاسردار عتیق احمد خان نے ثابت کیا کہ وہ اپنے ورکروں کی قدر کرتے ہیں اور مخلص ساتھیوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں یاد رہے کہ زیلدار محمد اقبال نے ابتدا میں سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی ہرممکن سیاسی کیریئر میں مدد اور رہنمائی کی تھی اور جس کی وجہ سے سردار سکندر حیات وزیراعظم بنے زیلدار محمد اقبال ہر مشکل وقت میں سردار سکندر حیات کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوطی سے کھڑے رہے لیکن یہ امر قابل افسوس ہے کہ ایک قبیلہ اور ایک خاندان ہونے کے باوجود سیاسی اختلافات اور تقسیم کی وجہ سے زیلدار محمد اقبال کی پہلی برسی پر سردار عتیق احمد سمیت باغ سے دیگر سینکڑوں افراد شامل ہوئے لیکن سالار جمہوریت سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات، سردار فاروق سکندر اور سردار نعیم سمیت کریلوی قبیلے سے کسی نے برسی میں شرکت نہیں کی جس پر سردار شفیق احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیلدار محمد اقبال بڑے دل کے مالک تھے جنھوں نے سردار سکندر حیات خان کی مرتے دم تک سپورٹ اور حمائیت جاری رکھی مگر افسوس کہ سردار سکندر حیات خان نے قبیلے کے اتحاد اور اتفاق کا خیال نہیں کیا سردار شفیق احمد نے سردار سکندر حیات خان سے اپیل کی کہ نوجوان نسل کو دوبارہ متحد کریں تاکہ عمر کے اس حصے میں قبیلے کی دوریاں ختم ہوجائیں اور وہ خود دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوجاہیں وگرنہ سردار سکندر حیات ہمارے قبیلے کو ایسے تقسیم کرکے دنیا سے رخصت ہو گئے تو یہ قبیلہ ایسے ہی لڑتا جھگڑتا اور تقسیم در تقسیم ہوتا رہے گا جس کا فائدہ مخالفین کو ہوتا رہیگا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved