علامہ اقبال کے افکار آج بھی ہمارے لئے روشنی کا مینار ہیں،محمدفاضل
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ڈیوزبری(پ ر) ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایک عظیم شاعر اور عاشق رسول تھے۔ انہوںنے اپنے فلسفہ اور اشعار کے ذریعے ملت اسلامیہ کو نئی راہ دکھائی اور روشن پاکستان تشکیل دیا۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 140ویں یوم پیدائش کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کشمیر ڈیوزبری برانچ کے صدر قائد ملت چوہدری محمد فاضل نے کہا ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایک آفاقی شاعر ہیں جن کے کلام نے برصغیر کے ہر انسان کو متاثر کیا۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار آج بھی ہمارے لئے روشنی کا مینار ہیں ان کے افکار اپناکر نوجوان نسل اپنے مستقبل کو روشن کرسکتی ہے ہمارے آج کے مسائل کا حل بھی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی دی ہوئی فکر میں پنہاں ہے۔ چوہدری محمد فاضل نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے ہم ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریات سے اپنی نوجوان نسل کو آگاہ کریں علامہ محمد اقبال کے علمی و فکری نظریات پر عمل کرکے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved