بارہ نومبرکواولڈہم میں بھرپورطاقت کامظاہرہ کرینگے،نیپ برطانیہ
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(محمد فیاض بشیر) جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کا ایک اہم اجلاس اولڈھم میں پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا شہداء جموں کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کرنے اور کشمیر کی آزادی کے لئے دی گئی انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور اس مشن کی تکمیل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ 12 نومبر بروز اتوار 2017ء کو اولڈھم کے مقامی ہال میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا اور عالمی طاقتوں کا ضمیر جھنجوڑا جائے گا کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم بربریت کو بند کروانے میں فی الفور کردار ادا کرے کشمیری قوم آزادی کا علم بلند کئے میدان میں کود پڑی ہے اب وہ آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم اور انسانیت سوز واقعات انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ اجلاس میں 12نومبر بروز اتوار کے پروگرام بارے گفت و شنید کی گئی اور تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس اجلاس میں جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سردار امجد اشرف، واجد ایوب، نثار احمد خان، سلیم یاس، سیماب الطاف، زوہیب افضل، آفتاب خان سروش نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved