پاکستان کی سربلندی کیلئے سب کواپناکرداراداکرناچاہیے،میگھا
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) پاکستان فلم، ڈرامہ اور اسٹیج کی نامور فنکارہ میگھا ثقافتی دورہ پر برطانیہ پہنچ چکی ہیں وہ مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے تشریف لائی ہیں جب بھی یہاں آنے کا اتفاق ہوتا ہے ہم وطن خلوص نیت سے ملتے ہیں اور محبت و شفقت سے پیش آتے ہیں مہمان نوازی قابل تعریف ہوتی ہے جس طرح حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اس سے زیادہ اچھا کام کرنے کا دل کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ برطانیہ بھر میں ایک بڑی تعداد مادروطن سے تعلق رکھنے والوں کی موجود ہے وہ پرامید ہیں کہ مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے تمام شو میں عوام کی ایک بڑی تعداد ضرور شرکت کرے گی اس سے ہم وطنوں سے ملاقات بھی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی پہچان پاکستان ہے اس کی سربلندی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved