مخیرحضرات نورالاسلام کے منصوبوں کیلئے عطیات دیں،صاحبزادہ حسیب
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا عام ہونا لازمی امر ہے بحیثیت مسلمان ہمارا فریضہ ہے کہ اپنی اولاد کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیمات سے مکمل آگاہی دینا اولین ذمہ داری ہے اسی فلسفہ کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے عرصہ دراز سے بچیوں کو تعلیم دینے کا بیڑہ اٹھایا انتہائی مشکل ترین اور نامساعد حالات کے باوجود ثابت قدمی اور رب العالمین پر کامل اعتماد کا دامن تھامے آگے بڑھتا رہا اور اب جامع مسجد نور الاسلام کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں جو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہوگا جہاں پر طالبات کے ساتھ طلبہ کی رہائش کے لئے کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھاجائے گا اور نادار اور غریب بچے، بچیوں کو بالکل مفت تعلیم دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد نور الاسلام و ادارہ ہٰذا کے بانی پیر طریقت، رہبر شریعت، اہل سنت و الجماعت کے داعی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے بذریعہ ٹیلی فونک گفتگو میڈیا سے خصوصی طورپر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع نور الاسلام میں نادار اور انتہائی غریب طلباء و طالبات کو ناظرہ قرآن سے لیکر ترجمہ و تفسیر، عالمیہ دورہ حدیث کی مفت تعلیم دیکر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ نور الاسلام مفت ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جہاں پر نادار اور غریب افراد کے علاج معالجہ سمیت مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ نیک نیتی، ایمانداری اور خداوند کریم کے بھروسہ پر کام شروع کردیا ہے وسیلہ بھی بن جائے گا انہوں نے بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ بھر میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں انکے منصوبہ جات بارے آگاہی حاصل کریں اس کے بعد اگر دل و دماغ مطمئن ہو تو پھر اس نیک کام کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے دل کھول کر امداد کریں تاکہ غرباء کی مدد کی جاسکے۔ یاد رہے کہ اس ادارہ نور اسلام فیصل آباد کو پہلے ہی صاحبزادہ محمد حسیب مدنی کی زیر نگرانی چلایا جارہا ہے اور وہ اسے شفافیت کے ساتھ چلارہے ہیں اور وہاں پر صرف نادار و غریب بچیوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved