ایکسپوپاکستان کراچی میں شروع،برطانیہ کی39کمپنیوں کی بھی شرکت
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(اوصاف نیوز) چار روزہ ایکسپو پاکستان (Expo Pakistan) آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوچکا ہے برطانیہ کی تقریباً 39 ٹیکسٹائل اور فوڈلیڈنگ خریدار کمپنیاں اس ایکسپو میں شرکت کر رہی ہیں جس سے پاکستان میں کاروباری مواقعوں کو فروغ ملے گا۔ یو کے کمپنیز پاکستان کی شیئر مارکیٹ کو بڑھانے کی مکمل افادیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے منسٹری آف کامرس اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے برطانوی سیکٹر کو پاکستانی اعلیٰ اقسام کی پروڈکشن متعارف کرائیں۔ کمرشل ونگ پاکستان ہائی کمیشن لندن اور مانچسٹر UK بزنس کمپنیوں کو کراچی ایکسپو میں شمولیت کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ 2016 میں پاکستانی اشیاء کی یو کے ایکسپورٹ 8فیصد بڑھ گئی تھی۔رواں سال 8 ماہ کے دوران مزید 9فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکسٹائل پروڈکشن، فوڈ آئیٹم، فش اور ویجی ٹیبل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپو پاکستان جیسے ایونٹس پاکستان اور شریک ہونے والے ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گزشتہ ایکسپو پاکستان ایڈیشن کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ کافی تعداد میں لوکل اور غیر ملکی خریداروں کی شرکت تھی جنہوںنے 1.2 یو ایس بلین سے زیادہ کی بزنس ڈیلین کیں۔ایکسپو پاکستان ایک بہت برا ٹریڈ ایونٹ ہے جو کہ پاکستانی پروڈکٹس کو دنیا میں متعارف کرانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پڑوسی ممالک بھی اپنی پروڈکشن کی مشہوری کے لئے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں۔ ہر سال چار روزہ ایکسپو پاکستان دنیا سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا بنیادی ذریعہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved