علامہ اقبال کی تعلیمات مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں،کونسلرقیصر
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(پ ر) علامہ اقبال کی تعلیمات مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ تھرک لیبر پارٹی کے رہنما و امیدوار برائے کونسلر قیصر عباس نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی 140ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد اپنے دفتر میں کیا اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میئر آف بارکنگ اینڈ ڈیگنم عبدالغفور عزیز تھے۔ انہوںنے ڈاکٹر اقبال کی دور اندیشی اور مسلمانوں کی فلاح بارے سوچ کی تعریف کی۔ اس موقع پر قیصر عباس نے کہا کہ علامہ اقبال ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے انہوں نے اپنی شاعری اور تعلیمات سے مسلمانوں کے بہتر مستقبل اور اتحاد پر زور دیا۔ سالگرہ کی اس تقریب میں بیرسٹر سہیل خان، سالیسٹر شفیق چوہدری، رانا دین محمد، ملک سجاد، آصف نذیر اور دیگر نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved