سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کاحل حکومت کی ترجیح ہے،رفیق رجوانہ
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

سلاؤ(پ ر) برطانیہ کی نامور کاروباری نوجوان شخصیت چوہدری ذوالفقار علی نے گزشتہ روز گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز کمیشن کی بنیاد رکھ کر سمندر پار پاکستانیوں کو حوصلہ دیا اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ان کا حوصلہ اور اعتماد بڑھے اور وہ اپنی سوہنی دھرتی میں سرمایہ کاری کریں اپنے ملک کو مضبوط و توانا بنائیں یہی وجہ ہے کہ اوورسیز کمیشن، وزارتِ سمندر پار ٹھوس بنیادوں پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان بالخصوص میاں محمد نواز شریف پاکستان میں ایک معاشی انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کی عوام کو خوشحال بنایا جاسکے اس خواب کو پورا کرنے کے لئے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اس کارِ خیر میں سمندر پار پاکستانی بھی حصہ ڈالیں اور پاکستان سرمایہ کاری کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved