علامہ اقبال کے اذکاروافکارکواپنی زندگیوں کاحصہ بناناہوگا،عمرتوحیدی
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈہم(پ ر)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے اذکار و افکار اور تعلیمات کو ہمیں اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہوگا، ان کا کلام اسلام کی حقیقی روح سے عبارت ہے، اور انکی علمی ادبی میراث نوجوان نسل کے قلوب و اذہان میں منتقل کرنا وقت کی ضرورت اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ وہ گزشتہ روز نو نومبر " قصر عمر " اولڈہم میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے ایک غیر رسمی نشست میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام "خودی" ایمان و یقین کا نام ہے جس میں انھوں نے حرکت و عمل اور نظریہ کے عظیم فلسفے کا درس دیتے ہوئے چراغ آرزو روشن اور نوجوانوں کے دلوں میں ایک نئی امنگ اور ترنگ بیدار کی ہے ۔ عمر توحیدی نے مزید کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کی یونیورسٹیوں میں اقبال پر مضمون پڑھائے جاتے ہیں اور دنیا ان کے انداز فکر سے استفادہ حاصل کر رہی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک علامہ اقبال کے فکر و عمل اور نظریہ کے اس فلسفے سے اپنے مستقبل کے نونہالو کو روشناس کرائیں اور اس عظیم مقصد کے حصول کی خاطر جامع حکمت عملی مرتب کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved