بریگزیٹ مذاکرات،برطانیہ ادائیگیوںکی وضاحت کرے،مائیکل بارنیئر
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برسلز( ا و صا ف نیو ز )یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار مائیکل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ اگر بریگزٹ مذاکرات پر پیشرفت چاہتا ہے تو اس کے پاس یہ واضح کرنے کے لئے دو ہفتے ہیں کہ وہ کتنی ادائیگی کرے گا۔ وہ شہریوں کے حقوق، آئرلینڈ کی سرحد اور برطانیہ کے ''طلاق بل'' پر بریگزٹ سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس کے ساتھ بات چیت کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ ڈیوڈ ڈیوس کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ دونوں فریق حل تلاش کرنے کے لئے کام کریں۔ مذاکرات سے پہلے ٹیریسا مے کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ کے انخلاء کی تاریخ قانون میں شامل کرنا چاہتی ہیں اور انہوں نے ایم پیز کو بھی خبردار کیا کہ وہ بریگزٹ کو روکنے کی کوشش نہ کریں۔ برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل بارنیئر نے کہا کہ برطانیہ کو آئندہ دو ہفتوں میں اپنا موقف واضح کرنا ہو گا کہ وہ یورپی یونین کے واجبات طے کرنے کے لئے کتنی ادائیگی کرے گا تاکہ دسمبر میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس تک خاطرخواہ پیشرفت ہو سکے۔ مائیکل بارنیئر نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کو ٹیریسا مے کے اس وعدے کی معروضی تشریح پر کام کرنا ہو گا جو انہوں نے اپنی فلورنس کی تقریر میں کیا تھا کہ بریگزٹ ووٹ کے نتیجے میں یورپی یونین کے کسی رکن کا کوئی مالی نقصان نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم دسمبر تک خاطرخواہ پیشرفت چاہتے ہیں تو یہ انتہائی ناگزیر ہے اور یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ کسی علیحدگی کی صورت میں اپنے کھاتے برابر کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved