نیب شریف خاندان کیخلاف ریفرنس واپس لے،اقبال سندھو،حنا
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورمسلم لیگ (ن) وومن ونگ برطانیہ کی جنرل سیکرٹری حناملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ڈر سے نقاب پوش شرپسندوں سے مل گئے۔دوبارآئین توڑنے والے فوجی ڈکٹیٹرپرویز مشرف کوتاحیات نااہل کون قراردے گا۔زورآروں کازورصرف عوام کی محبوب سیاسی قیادت پرکیوں چلتا ہے۔جوبااثرلوگ ہماری قائد مریم نواز کومیاں نوازشریف کی باصلاحیت بیٹی ہونے کی سزاد ے رہے ہیں وہ بھی توبیٹیوں والے ہیں۔بیٹیاں توسانجھی ہوتی ہیں توپھر مریم نوازکو منفی سیاست کاہدف کیوں بنالیا گیا ہے ۔میاں نوازشریف اورمریم نواز کیخلاف نیب کی چارج شیٹ کوعوامی عدالت نے مستردکردیا ، شریف خاندان کیخلاف نیب اپنے نام نہاد ریفرنس فوری واپس لے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جو اچانک اور''چمک ''سے سیاسی اتحادبنائے جارہے ہیں اس اتحاد یاانضمام میں شریک کرداروں کاسیاہ ماضی کسی سے ڈھکاچھپا ہوا نہیں ہے۔بدقسمتی سے قومی قیادت اورجمہوریت کیخلاف سازشوں میں شدت آگئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر مقبول سیاسی قیادت اوربروقت انتخابات کے انعقاد کاراستہ روکاگیا تویہ مس ایڈونچرریاست اورجمہوریت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ملک وقوم کوچند اناڑیوں کے سپردکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ خداراشریف خاندان سے سیاسی انتقام کی آڑ میں پاکستان اورپاکستانیوں کوتختہ مشق نہ بنایاجائے ۔جولوگ مسلم لیگ (ن) کابٹوارہ دیکھنے کے خواہاں ہیں وہ نامراد رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کے بعد کراچی میں بھی کلین لانڈری نے کام شروع کردیا ۔مسلسل کئی دہائیوں تک کراچی کاامن غارت کرنیوالے اچانک ہیرو کس طرح بن گئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کودیوار سے لگانے کی سازش ہرگزکامیاب نہیںہوگی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved