ڈاکٹرہارون نے گونگے بہرے بچوں کاعلاج کرکے ان کی زندگیاں بدل دیں
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(فیاض بشیر) امرا(IMRA) چیریٹی جسکے روح رواں ڈاکٹر ہارون جو اپنی چیریٹی کے علاوہ بہت ساری چیرٹیز میں اپنا رول نبھاتے ہیں یہ کانفرنس ڈنر بھی اس کی ایک کڑی ہے۔ڈاکٹر ہارون نے گونگے بہرے بچوں کا علاج پاکستان میں شروع کیا ہوا ہے جو کہ اب بھی دنیا بھر میں مہنگا ترین ہے لیکن وہ مستحق لوگوں کا پاکستان میں مفت علاج کرکے ایسے سینکڑوں بچوں کی زندگی تبدیل کردی ہے ایسا مسیحا آج کے دور میں بہت کم ہیں۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد ڈاکٹر سعدیہ خواجہ جو ENT کی کنسلٹنٹ ہیں نے الرجی مکمل لیکچر دیا اور سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔ ڈاکٹر سعدیہ آجکل برطانیہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں اپنے شعبے میں خدمات دیتی ہیں۔ڈاکٹر سلیمان نے بھی مختلف بیماریوں کے بارے میں لوگوں کو بتایا اور انکے علاج کیلئے سوالوں کے جوابات دئیے۔ ڈاکٹر آفتاب احمد جو میڈیکل کنسلٹنٹ ہیں انہوں نے بھی مختصر لیکن جامع لیکچر کے بعد اپنی چیریٹی کے بارے میں لوگوں کو فلم بھی دکھائی گئی۔ جس میں وہ پاکستان خصوصاً کراچی میں جو بچے غربت کی وجہ سے گلیوں سے گند اٹھاتے ہیں انکو اچھے سکولوں میں تعلیم دلوا رہی ہیں۔ ڈاکٹر آفتاب احمد جو کام کر رہے ہیں اس سے ہزاروں غریب بچوں اور انکی فیملیوں کو ایک نئی زندگی مل رہی ہے۔آخر میں برطانیہ بلکہ دنیا کے نرم دل رکھنے والے اور اپنی زندگی کو لوگوں کے لئے وقف کرنے والے ENT کے پروفیسر اور (IMRA) امرا چیریٹی کے ہیڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گونگے بہرے بچوں اور بڑوں کا علاج دنیا بھر میں مہنگا ترین ہے لیکن اللہ کے فضل اور آپ لوگوں کی مدد سے پاکستان جیسے ملک میں اسکے علاج کی مہنگی ترین مشینیں بھیج کر لوگوں کا مفت علاج ہو رہا ہے جس سے انہیں نئی زندگی بن رہی ہے بعد میں پرتکلف کھانوں سے لوگوں کو نوازا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved