پاکستان کاروبار کیلئے ایک شاندار جگہ ،متعددشعبوں میں مواقع موجودہیں،رحمان چشتی
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن( ا و صا ف نیو ز )پاکستان کے لئے برطانوی وزیراعظم کے تجارتی نمائندے رحمان چشتی ایم پی نے رواں ہفتے کراچی اور لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مزید تجارت کی حوصلہ افزائی کے لئے پاکستان میں حکومتی نمائندوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ کراچی میں رحمان چشتی نے گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور اس بات کا جائزہ لیا کہ برطانیہ کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں برطانیہ کس طرح مدد دے سکتا ہے۔ رحمان چشتی نے پاکستان کے وزیر کامرس محمد پرویز ملک سے بھی ملاقات کی اور 2019 میں برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے بعد جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو مارکیٹ تک ملنے والی ترجیحی رسائی کے تسلسل میں برطانیہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ کراچی میں انہوں نے ''ایمرجنگ پاکستان'' کی تقریب اجراء میں شرکت کی جس میں وزیراعظم پاکستان نے بھی شرکت کی جس کی میزبانی وزیر کامرس کر رہے تھے۔ انہوں نے ایکسپو پاکستان میں بھی شرکت کی اور ڈپٹی ہائی کمیشن میں انہوں نے برطانوی پبلشر لیڈی برڈ کے لئے منعقد کی گئی ایک تقریب میں سکول کے بچوں سے ملاقات کی۔ لاہور میں برطانوی وزیراعظم کے تجارتی نمائندے نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ انجینئرنگ، انفراسٹرکچر، توانائی، حفظان صحت اور پیشہ ورانہ خدمات کے شعبوں میں برطانوی مہارت کے ممکنہ کردار پر بات چیت کی تاکہ خطے کی معاشی ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ بعد ازاں انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ رحمان چشتی نے لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ بھی کیا جس کی معاونت برطانیہ کر رہا ہے اور وہاں لاہور میں سکیورٹی انتظامات میں ہونے والی بہتری کا مشاہدہ کیا۔ اپنے دورے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمان چشتی ایم پی نے کہا کہ پاکستان کاروبار کے لئے ایک شاندار جگہ ہے جہاں متعدد شعبوں میں شاندار مواقع موجود ہیں اور دونوں حکومتوں کی بھرپور خواہش ہے کہ پاکستان میں مزید برطانوی تجارت اور سرمایہ کاری ہو اور دوسری جانب پاکستانی کاروباری ادارے بھی برطانیہ کو برآمد کریں اور وہاں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں ان تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے رحمان چشتی ایم پی 2010 کے عام انتخابات میں گلنگہیم اور رینہیم سے ایم پی منتخب ہوئے۔ ستمبر 2017 میں انہیں پاکستان کے لئے تجارتی نمائندہ مقرر کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved