لندن،اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا آغاز (آج) ہو گا
  11  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن ۔ (اے پی پی)سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا آغاز (آج) اتوار سے لندن میں ہو رہا ہے، عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ریکارڈ انیس مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ شہرہ آفاق سربین سٹار نوویک جوکووچ، برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئس کھلاڑی سٹین واورینکا انجری مسائل کے باعث ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہے، ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا،

رافیل نڈال کو پیٹ سمپراس اور راجر فیڈرر کو بورس بیکر گروپ میں رکھا گیا ہے، اعلان کردہ ڈراز کے تحت بورس بیکر گروپ میں فیڈرر کو الیگزینڈر، مرین کلک اور جیک ساک جبکہ پیٹ سمپراس گروپ میں نڈال کو گوفن، تھائم اور دمتروف کا چیلنج درپیش ہو گا۔ فیڈررجیک ساک اور نڈال ڈیوڈ گوفن کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved