برطانیہ کوپاکستان بھارت کومذاکرات کی میزپرلاناہوگا،محمدغالب
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے برطانیہ مسئلہ کشمیر کا اہم فریق تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہے برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان پر نہ چھوڑے مسئلہ کے اصل فریق کشمیر عوام ہیں بھارت اور پاکستان ستر سال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کر سکے بھارت مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے ایسے حالات پیدا کر رہا ہے کہ خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے برطانیہ میں پیدا ہونے والی کشمیریوں کی نئی نسل بلخصوص خواتین کو سیاسی سفارتی محاذ اور برٹش میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کے حالات اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برٹش کشمیری وومن کونسل کے زیر اہتمام یوم اقبال کے موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے برٹش کشمیری وومن کونسل کی چیئر پرسن سائمہ سلیمان اور عفت کرامت نے بھی خطاب کیا۔ ممتاز شاعرہ ثمینہ رحمت، شائلہ خان، مس مریم ، ممتاز شاعرخواجہ عارف کشمیری اور خواجہ محمد سلیمان نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا شاعرانہ کلام پیش کیا اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ محمد غالب نے کہا ہے برطانوی حکومت کی خارجہ پالسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے مسئلہ کشمیر کو پُرامن طور پر حل کرنے کے لیے برطانوی حکومت کو بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کے ٹیبل پر لانا ہوگا تاکہ کشمیر اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ سائمہ سلیمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی تحریک آزادی میں بے شمار قربانیاں ہیں برطانیہ اور یورپ میں خواتین کو بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے بھر مہم شروع کرنی ہوگی برطانوی میڈیا اور پارلیمنٹرین کی لابنگ کر کے بھارت کو ہر سطح پر بے نقاب کرنے ضرورت ہے بھارت نے فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور بھارت اقتصادی طور پر مجبور کرنا ہوگا کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اور اپنی درندہ ست فوج کو کشمیر سے نکالے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔ عفت کرامت نے کشمیر کے تاریخی پس منظر پر روشی ڈالی اور کہا کہ ہمارے آبو اجداد نے بڑی قربانیں دے کر آزاد کشمیر کا خطہ آزاد کرایا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے نئی نسل کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved