پاکستان نے ہمیشہ کشمیری وفلسطینی عوام کی حمایت کی،حافظ نثار
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ڈربی(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل ڈربی کے چیئرمین حافظ نثار احمد رضا نے کہا ہے کہ بھارت نژاد برطانوی وزیر پریتی پٹیل کے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات کی وجہ سے حکومت سے نکال دیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان کتنا گٹھ جوڑ ہے برطانیہ میں بھی اسرائیلی لابنگ کے لیے کتنے خفیہ منصوبوں پر عمل کیا جارہا ہے اور بھارتی باشندے اس میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں یہ لوگ پاکستان کے خلاف بھی ایسے ہی محترک ہو ں گے اور پاکستان کے خلاف برطانوی حکومت کو مشورے دے رہے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر ایسے دو مسلے ہیں کہ بھارت اورشانی رہتی ہے دونوں ضاصب ہیں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ہیں دونوں ممالک برطانیہ اور یورپ میں برُی طرح بے نقاب ہوئے ہیں یورپ کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو مظلوم اور محکوم قوموں کی حمائت کرتے ہیں بھارت اور اسرائیل بڑے پیمانے پر اپنا اثر رسوخ بڑانے کے لیے کوشاں ہیں ظلم اور بربریت کے باوجود وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے فلسطینیوں اور کشمیریوں کی جد و جہد ان مشکل اور نا مسائد حالات میں بھی جارہی ہے۔ حافظ نثار نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کی حمائت کی ہے پریتی پٹیل کے بے نقاب ہونے بعد مذید کتنے لوگ ہیں جو اس طرح کی خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں حکومت کو ایسے لوگوں پر کڑی نظر رکھنی ہوگی جو اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات رکھ کر برطانوی حکومت کو بدنام کر رہے اگر کسی کو کسی کی حمائت کرنے ہے تو کھل کر سامنے آئے بھارت اور اسرائیل کے موقف کو سچ ثابت کرنے کوشش کرہے جبکہ بھارت اور اسرائیل عالمی معائدوں کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں اور ان کے پاس کوئی دلیل نہیں کہ وہ دنیا کو اپنا ہمنوا بنا سکیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved