احتساب ہورہا ہے تو کرپشن کنگ آزاد کیوںہیں؟روحی کھوکھر
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن ( پ ر ) سابقہ امیدوارقومی اسمبلی روحی کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے کردارپرانگلیاںاٹھاناشرمناک ہے۔ ادارے اپناآئینی کرداراداکررہے ہیں ،انہیں کردارسے محروم سیاستدانوں اورمنفی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔انتخاب کی بجائے بے رحم احتساب محب وطن پاکستانیوں کامتفقہ چارٹرآف ڈیمانڈ ہے۔ووٹرمرعوب ہوجاتے ہیں ان سے احتساب کی امید رکھنا ۔ روحی کھوکھرایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بدعنوانی ،بدانتظامی اوربدامنی میں گہراتعلق ہے۔ نام نہاداحتساب کے تاثر سے بدعنوانی کاباب بندنہیں ہوگا۔اگراحتساب ہورہا ہے توپھر کرپشن کنگ کیوں آزاد ہیں،بدعنوانی کاطوفان اب تک کیوں نہیں تھما۔انہوں نے کہا کہ نیب کوپاک فوج کے ماتحت کئے بغیر بے رحم احتساب ہوسکتا ہے اورنہ قوم کو بدعنوان عناصر سے نجات ملے گی ۔اگرباری باری اقتدارمیں آنیوالے خاندانوں میں سے کوئی بھی لٹیرا نہیں توپھرہمارا ملک کس طرح لٹ گیا ،ادارے کس کے ہاتھوں بربادہوئے۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے اپنا پیسہ اورکاروباربیرون ملک منتقل جبکہ ایٹمی پاکستان کو مقروض اورمفلوج کردیا ۔ ہم اورہمارے آنیوالے بچے اگر قیامت تک بھی قرض اتارتے رہیں تویہ نہیں اترے گا،قرض اتارنے کیلئے قومی چوروں سے پائی پائی وصول کرناہوگی ۔ہراس برسراقتداراورمنتخب شخص کوتاحیات نااہل قراردیااورگرفتارکیاجائے جس کی سیاست پاکستان میں جبکہ تجارت پاکستان سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تجارت کرنیوالے عناصر کوپاکستان پرحکومت اوراس کی سیاست میں فعال کرداراداکرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔مٹھی بھرسرمایہ دارسیاستدان اپنے کالے دھن کی طاقت سے عام پاکستانیوں کاسیاست میں راستہ روکے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی سیاست میں عام پاکستانیوں کاکوئی کرداراورمقام نہیں کیونکہ وہ اپنے محدودوسائل سے سرمایہ داروں کامقابلہ نہیں کرسکتے ۔انتخابی سیاست کوسہل بنا نے کیلئے پیسے اورسیاسی اثرورسوخ کابیجااستعمال روکناہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کرتے ہوئے مجموعی طورپر پچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کرنیوالی جماعت کوحکومت کیلئے نااہل قراردیاجائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved