تعلیم عام ہوجائے توپاکستان ترقی کرسکتاہے،سیدعامرمحمود
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ڈنمارک(پ ر) تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جن ممالک نے تعلیمی شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے دنیا میں اپنا مقام بلند کیا پاکستان میں سرکاری سطح پر تعلیمی معیار اس قدر گر چکا ہے کہ اس شعبے پر حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں غریب والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے میں پیچھے رہ گئے ۔ اس خلا پو پُر کرنے کے لیے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان نے مخیر حضرات کے تعاون سے ان بچوں کی تعلیم کے لیے ایسے تعلیمی ادارے قائم کئے جن میں غریب اور بے سہارا بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان کے ڈائرکٹر سید عامر محمود جعفری نے غزالی فورم ڈنمارک کے زیر اہتمام چیرٹی ڈنر اور مشاعرے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے نامور شاعر ،ادیب اور دانشور امجد اسلام امجد اور مشہور مزاح نگار خالد مسعود خان تھے اور انہوں نے شرکا کے دل موہ لینے کے لیے اپنا کلام پیش کیا تقریب کی نظامت کے فرائض ممتاز شاعر تحریک کشمیر ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی نے انجام دیے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان کا تعارف پیش کیا ناروئے سے آئے ہوئے غزالی یورپ کے کوآرڈی نیٹر میاں محمد طیب نے غزالی کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں پر مبنی ایک ڈاکومنٹری پیش کی اور شرکا کو ٹرسٹ کی کارکردگی سے روشناس کرایا اور ممتا رہنماشہزاد بٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ سید عامر محمود نے کہا کہ یورپین ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تعلیم عام ہو جائے ہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے تو پاکستان ترقی کی منزلوں پر گامزن ہو سکتا ہے اور دیانت دار باصلاحیت لوگ جب تک سامنے نہیں آئیں گے ملک میں ترقی دیانت دار قیادت اور استحکام نہیں آئے گا، تقریب میں کوپن ہیگن کی نمایاں اور سرکردہ پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی اور خواتین نے بھی بھر پور حصہ لیا مشاعرے میں مقامی شعراء طاہر عدیل، ظفر اعوان،عدیل احمد آسی اور کامران اقبال نے بھی اپنا کلام پیش کی تقریب کا باقاعدہ آغاز ملک طاہر کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا اور امتیاز سویہ کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved