حکومت بلوچستان میں غیرملکی مداخلت کا سدباب کررہی ہے،لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

سلائو(مسرت اقبال )لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سینیٹر عبدالقیوم خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز یو کے کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں فری بلوچستان کے پوسٹرز پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔لندن کے نواحی علاقے سلاو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس سازش کا نہ صرف نوٹس لیا ہے بلکہ اس بارے میں مسلسل احتجاج بھی ریکارڈ کروایا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی سازشی عناصر اور ان کی پاکستان دشمن سرگرمیاں کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہیں اور حکومت پاکستان ان کے سدباب کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر سینیٹر عبدالقیوم نے پی ایم ایل این یو کے کے سینئر نائب صدر عبدالشکور خان کو خیبر پختونخواہ میں پاکستان مسلم لیگ نواز کا عہدیدار بنانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایم ایل این برطانیہ اور پاکستان کے الحاق سے تعمیری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالشکور خان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں اس موقع پر ہے ایم ایل این یو کے کے عہدیداران عثمان خان ، رانا بشارت، چوہدری عنصر محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved