قیصرعباس سے جمناسٹک پلیئر مریم اورملائکہ کی ملاقات
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن (پ ر )تھرک لیبر پارٹی کے رہنما اور امیدوار برائے کونسلر قیصر عباس نے جمناسٹک کی ننھی کھلاڑیوں مریم اور ملائکہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔قیصر عباس نے ان پاکستانی بچیوں کی مہارت اور کھیل سے لگن کی خوب تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ اپنے کھیل سے اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔مریم اور ملائکہ نے جمناسٹک کے مختلف کرتب بھی دکھائے اور حاضرین سے خوب دادوصول کی۔اس موقع پر قیصر عباس نے ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ملاقات میں میئر بارکنگ و ڈیگنم کونسلر عبدلغفور عزیز، بیرسٹر سہیل خان، سینئرقانون دان شفیق چوہدری ، آصف نذیر اور رانا دین محمد بھی موجود تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved