ایشز سیریز، جیمز اینڈرسن انگلینڈکی ٹیم کے نائب کپتان مقرر
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ا یڈ یلیڈ (ا و صا ف نیو ز )انگلینڈ کے ریکارڈ ساز بولر جیمز اینڈرسن کو بین سٹوکس کی جگہ ایشز سیریز کے لیے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا، آل رائونڈر اسٹوکس کو گزشتہ دنوں انگلینڈ میں شراب خانے کے باہر پیش آنے والے جھگڑے کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں بھیجا جاسکا، 35سالہ اینڈرسن کو آسٹریلیا سے سیریز میں کپتان جوئے روٹ کا معاون بنایا گیا ہے، اس عہدے پر انہیں ساتھی پیسرا سٹورٹ براڈ اور سابق کپتان الیسٹر کک پر ترجیح دی گئی، اس سے قبل انگلش کوچ ٹریور بیلس کہہ چکے تھے کہ وہ بین سٹوکس کے بغیر ایشز سیریز کی پلاننگ کررہے ہیں، دوسری جانب انجرڈ ہوکر وطن واپس جانے والے پیسر اسٹیون فن کی جگہ سرے کے آل رائونڈر ٹام کیورن آسٹریلیا پہنچ گئے، معین علی بھی سائیڈ سٹرین سے بتدریج بہتری حاصل کررہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved